محبتوں سے " واہ " کی واہ واہ
04 فروری 2024 بروز اتوار دن ایک بجے رائل گارڈن دینا ناتھ میں خوبصورت لب و لہجہ کے نوجوان شاعر حافظ صادق فدا کے پہلے پنجابی شعری مجموعہ " واہ " کی تقریبِ پذیرائی و مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی میزبانی بابا لطیف ، ظفر پہلوان ، صابر و دیگر نے کی۔
جس کی صدارت ساہیوال سے تعلق رکھنے والے اُردو و پنجابی زبان کے معروف استاد شاعر سید فدا بخاری صاحب نے فرمائی۔
مہمانانِ خصوصی:
جناب عامر رفیق عامر (ڈسکہ سیالکوٹ)
جناب عمران سحر (موڑ کھنڈا)
نقابت کے فراٸض اردو و پنجابی زبان کے نوجوان شاعر جناب اکمل حنیف نےخوبصورتی سے سر انجام دیئے۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتیہ کلام سے کیا گیا۔
پروگرام دو حصوں پر مشتمل تھا پہلے حصہ میں شعری مجموعہ" واہ " اور صاحبِ کتاب حافظ صادق فدا کی شخصیت پر جناب صاحبِ صدر سید فدا بخاری، اکمل حنیف، ولی محمد عظمی، یاسین یاس، عامر رفیق عامر، عمران سحر اور نذیر نذر نے خوبصورت گفتگو فرمائی۔
صاحبِ کتاب حافظ صادق فدا نے تمام منتظمین بالخصوص بابا لطیف، آنے والے شعراء کرام اور سامعین کا شکریہ ادا کیا اور اپنا کلام سنا کر حاضرینِ محفل سے خوب داد وصول کی۔
دوسرا حصے میں مشاعرہ منعقد ہوا جس میں جن احباب نے اپنا کلام پیش کیا ان کے اسماء گرامی یہ ہیں
سید فدا بخاری ، حافظ صادق فدا ، عامر رفیق عامر ، عمران سحر، اشتیاق اثر ، ولی محمد عظمی ، یاسین یاس ، رائے ظہیر ایڈووکیٹ ، سلیم نجمی ، ملک ارشاد ، ذین جٹ ، متر سید مہدی بخاری ، فرید عشق زادہ ، نذیر نذر ، مزمل زائر ، صابر پیا ، محمد اعجاز اور بطور ناظم مشاعرہ اکمل حنیف نے سب سے پہلے اپنا کلام سنایا۔
تقریب میں شعراء کرام کے ساتھ ساتھ باذوق سامعین کی بھی اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔
صاحبِ صدر اور باقی دوستوں نے جناب حافظ صادق فدا کو ان کے شعری مجموعہ " واہ " کی اشاعت پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بابا لطیف اور ظفر پہلوان کو خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر اور حافظ صادق فدا کو شعری مجموعہ واہ کی پذیرائی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد
رپورٹ:
ادبی تنظیم "اسلوب انٹرنیشنل"
No comments:
Post a Comment