رپورٹ : فریدہ خانم .
" نائس ادبی فورم اور پاک برٹش آرٹس کے زیر اہتمام
محفل مشاعرہ
بسلسلہ عالمی یوم خواتین و جشن بہاراں " .
نائس ادبی فورم(نائس ویلفیئر سوسائٹی ) اور پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ماہانہ محفل مشاعرہ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا , جس کی صدارت عصر حاضر کی نامور شاعرہ، ادیبہ ، مصنفہ، معروف ادبی شخصیت محترمہ پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ نے کی۔ مہمانان خاص میں محترمہ فریدہ خانم، محترمہ سیدہ فاطمہ غزل، محترمہ نائلہ عابد اور محترمہ نرگس نورلاہور سے شامل ہوئیں ,جبکہ محترمہ ناہید عزمی صاحبہ کراچی سے بالخصوص تشریف لائیں اور مشاعرے کی رونق دوبالا کی۔ عالمی یو م خواتین کی مناسبت سے اس خصوصی مشاعرے میں سٹیج بطور اعزاز بالخصوص خواتین سے مزین کیا گیا۔ مزید برآں معروف شاعراور مصنف محترم ریاض ندیم نیازی کی سبی، بلوچستان سے بطور مہمان اعزاز بالخصوص شرکت کرنے مشاعرے کو آئے۔مشاعرے کی نظامت پختہ لب و لہجہ کی مالکہ معروف شاعرہ محترمہ شبنم مرزا نے کی۔
محفل مشاعرہ کا آغاز تلاوت کلام پاک کی سعادت جناب محمد افضل ساجد نے حاصل کی ۔جبکہ آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلمکے حضور ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت جناب ریاض ندیم نیازی اور جناب عقیل اکرم قادری نے حاصل کی۔ مشاعرہ میں شعرائے کرام نےاپنا منتخب خوبصورت کلام پیش کیا اور بالخصوص خواتین کے حقوق کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارشعری انداز میں کیا, جسے سامعین نے خوب سراہا ۔مشاعرے میں شعرا ء کے ساتھ ساتھ سامعین کی بھی ایک بڑی تعداد نے مشاعرے کی رونق کو دوبالا کیا۔محفل مشاعرہ میں جن شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ان کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں:-
محترمہ شاہدہ دلاور ، محترمہ ناہید عزمی، محترمہ فریدہ خانم، محترمہ سیدہ فاطمہ غزل، محترمہ نرگس نور، محترمہ نائلہ عابد، جناب ریاض ندیم نیازی ، جناب پروفیسر محمد عباس مرزا، جناب محمد علی صابری، جناب اظہر عباس، جناب ندیم شیخ ، جناب عدل منہاس لاہوری، جناب فرخ محمود، جناب محمد ممتاز راشد لاہوری، سید باصر زیدی، ڈاکٹر تبسم، جناب سلیم صابر، جناب محمد اسلم شوق، جناب آفتاب جاوید، جناب طاہر ناصر علی، جناب عقیل اکرم قادری، جناب اعجاز رانا ، جناب محمد افضل ساجد، جناب ڈاکٹر عبدلغفار رندھاوا، جناب ممتاز حسین ممتاز، پروفیسر شفقت رسول مرزا، جناب ڈیوڈ پرسی، جناب محمد صدیق جوہر، جناب جہانگیر پریمی ، جناب ناصر نایاب اور جناب وقاص جان ۔
صدر محفل محترمہ شاہدہ دلاور شاہ نے مشاعرہ کےمنتظمین کو اسقدر شاندار محفل مشاعرہ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور شرکا ء کی بھرپور شرکت کو بھی سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ نائس ادبی فورم اور پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل ادب اور شعروسخن کی جو خدمت کر رہے ہیں وہ نہ صرف قابل ستائش ہے بلکہ ادبی حلقوں میں بھی اپنی منفرد شناخت کا حامل ہے۔ صدر محفل نے اپنا کلام حاضرین محفل کی سماعتوں کی نذر کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا ۔ مشاعرے کے اختتام پر صدر محفل ،مہمانان خصوصی اور دیگر معزز مہمانان گرامی کویادگاری شیلڈز اور سیرت کی کتب بطور تحائف پیش کی گئیں, جبکہ مشاعرے میں شریک تمام خواتین کو عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے نائس کی طرف سے چادروں کا تحفہ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں حاضرین محفل کی روائتی لاہوری پٹھوروں سے تواضع بھی کی گئی یہ مشاعرہ ہر لحاظ سے ایک کامیاب و یادگار مشاعرہ رہا۔
No comments:
Post a Comment