Sunday, March 26, 2023

پاکستان کی شان نسٹ یونیورسٹی ( خالد غورغشی )

 پاکستان کی شان نسٹ یونی ورسٹی


خالد غورغشتی 


نسٹ یونی ورسٹی اسلام آباد میں واقع دنیا کی بہترین یونی ورسٹی ہے۔ اس کا شمار دنیا کی 500 عظیم یونی ورسٹیوں میں کیا جاسکتا ہے۔ یہ یونی ورسٹی جدید انجینئرنگ اور سائنس و ٹیکنالوجی میں دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔

کچھ دن قبل امریکہ میں دنیا کی بہترین 800 یونی ورسٹیوں کا مقابلہ برائے جدید سائنس و ٹیکنالوجی منعقد کیا گیا۔ جس میں پاکستان سے نسٹ یونی ورسٹی کے عملے نے اس مقابلے میں بھرپور شرکت کی۔ یونی ورسٹی آف ٹیکنالوجی منیجرز کے زیر اہتمام دنیا بھر کی 800 یونی ورسٹیوں نے ایسی 140 جدید سانئسی تحقیقات پیش کی۔ جن تحقیقات نے دنیا بھر میں مثبت اثرات مرتب کیے۔ 

نسٹ یونی ورسٹی آف جدید سانئس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ نے ایک ایسا آلہ پیش جو تھرتھراتی موجوں کے ذریعے آنزم اور دوسری دماغی بیماریوں کا محفوظ علاج کرتا ہے۔ ایسوسی ایشن آف یونی ورسٹی ٹیکنالوجی منیجرز کی ویب سائٹ کے مطابق اس پراجیکٹ نے 1100 سے زائد ووٹوں سے دنیا کی 800 یونی ورسٹیوں کے مقابلے میں یہ تحقیقی مقابلہ جیت کر یہ تاریخی کارنامہ اپنے نام کیا۔ نسٹ یونی ورسٹی کے تیار کردہ آلے کو ایکو کا نام دیا گیا تھا۔ اس آلے نے پہلے مقابلے کے تین بہترین آلات میں جگہ بنائی،  پھر اس نے مجموعی پراجیکٹ کو بھی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ایکو آلہ دنیا بھر کی مارکیٹوں کی طرح جلد پاکستان بھر میں بھی نہایت کم قیمت پر عام مارکیٹوں میں دستاب ہوگا۔ جو دماغی مریضوں کے لیے نہایت مفید کارگر ثابت ہوگا۔

گزارش یہ کرنی تھی کہ نسٹ یونی ورسٹی اسلام آباد نہایت تیزی سے جدید سائنس و ٹیکنالوجی پر کام کررہی ہے۔ اس کا بھرپور ساتھ دیں۔ جلد اسی عظیم یونی ورسٹی سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر ثمر مبارک جیسے عظیم سائنس دان تیار ہوں گے۔ جو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ مگر دست بستہ عرض یہ ہے کہ بچوں کو بیرون ملک پڑھنے کےلیے بھیجنے کی بجائے نسٹ یونی ورسٹی میں داخل کروائیں۔


No comments:

Post a Comment