Monday, February 27, 2023

بسم اللہ ویلفیئر فاؤنڈیشن پھول نگر کا فری دستر خوان

 پھول نگر ( یاسین یاس ) بسم اللہ ویلفئیر فاؤنڈیشن پھول نگر نے فری دسترخوان کا افتتاح کردیا۔ 

بسم الله ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام ہونے والا پہلے فری دستر خوان کی افتتاحی تقریب مورخہ 26فروری بروز اتوار بمقام گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 پھول نگر میں منعقد کی گی۔جس میں شہر بھر کی سماجی، سیاسی، میڈیا اور مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی  اور بسم الله ویلفیئر فاونڈیشن کے اس پروگرام کو سراہتے ہوئے اس پروگرام میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔  الحمدللہ پہلے فری دستر خوان سے 400 سے زائد مستحق لوگوں کو بہترین انداز میں کھانا کھلایا گیا اور تقریب کے اختتام پر معاونین اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کروائی گئی۔

بسم اللہ ویلفئیر فاؤنڈیشن پھول نگر ایسی تنظیم ہے جو گاہے بگاہے عوام الناس کی فلاح بہبود کے پروجیکٹ شروع کرتی رہتی ہے شہر کے مخیر حضرات دل کھول کر عطیات دیتے ہیں اور بسم اللہ ویلفئیر  فاؤنڈیشن پھول نگر کے نوجوان رضا کار تن من دھن لگا کر خدمت خلق میں لگے رہتے اس نئے پروجیکٹ میں مزدوروں ، بے سہارا ، مجبوروں ، دکانوں ورکشاپوں پر کام  کرنے ، کم آمدنی والے اور ا یسے بے شمار لوگوں کو پیٹ بھر کھانا کھلایا گیا اس تقریب میں کاروباری ، سیاسی ، سماجی ، شخصیات کی بھرپور شرکت اس بات کی گواہ ہے کہ بسم اللہ ویلفئیر فاؤنڈیشن پھول نگر اپنے مشن میں کامیاب ہے چاہے وہ یتیم بچیوں کی اجتماعی شادیاں ہوں ، چاہے میڈیکل کیمپ ہو، چاہے بے کس و مجبور لوگوں کے گھروں میں راشن دینا ہو ، چاہے تھیلیسیمیا کی بیماری میں مبتلا بچوں کے لیے بلڈ کیمپ ہو ، اور چاہے فری دستر خوان ہو سیاسی  ، سماجی و کاروباری مقررین نے بسم اللہ ویلفئیر فاؤنڈیشن پھول نگر کے کام کو سراہا اور ان کے ساتھ ساتھ دامے درمے سخنے کھڑے رہنے کا وعدہ کیا تنظیمی عہدیداران نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

رپورٹ : یاسین یاس


No comments:

Post a Comment