Monday, February 27, 2023

نائس ویلفئیر سوسائٹی ( فریدہ خانم )


 رپورٹ  :  فریدہ خانم   


"   نائس ویلفیئر سوسائٹی

 اورچلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور کے زیر انتظام خصوصی افراد کے عالمی دن پر میلہ کا انعقاد  "  .



 جس میں سپیشل سیکشن چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے علاوہ سپیشل ایجوکیشن کے مختلف اداروں اور سکولوں کےسینکڑوں بچوں نے شرکت کی۔  مختلف آئٹمز اور پروگرامز پیش کیے گئے , جن میں  تلاوت، نعت، قومی ترانہ، ملی نغمے، ٹیبلو اور دیگر پروگرامز شامل تھے۔  بچوں نے اپنی خوبصورت پرفارمنس سے حاضرین محفل سے  داد حاصل کی۔

پروگرام کی صدارت چلڈرن لائبریر ی کمپلیکس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر میاں فرحان اظہار نے کی۔ دیگر معزز مہمانان گرامی میں ڈاکٹر صفیہ رحمان، محمد عباس اشرف سائیکالوجسٹ، محترمہ  ثناء عادل بخاری سپیچ تھراپسٹ سپیشل سیکشن  CLCاور ڈاکٹر نعمان پرویز خان ڈاکٹر آف فزیوتھراپی شامل تھے۔

سپیشل ایجوکیشن کے جن اداروں نے اس پروگرام میں شرکت کی, ان میں  ارورہ انٹرنیشنل سکول،  ٹی ایس اے سپیشل ایجوکیشن سکول پاکستان،  فلاح فاونڈیشن،   FORZA انٹرنیشنل سکول، ہیڈوے لرننگ سکول، گرین ارتھ روشنی سکول شامل تھے ,  جبکہ سپیشل سیکشن CLC کے بچوں نے پرفارمنس پیش کیں۔ حاضرین محفل نے  بچوں کی پرفارمنس کوخوب سراہا اور دل کھول کر داد دی۔ 

پرفارمنس پیش کرنے والے تمام خصوصی بچوں میں نائس کی طرف سے خوبصورت تحائف تقسیم کئے گئے اور انہیں ریفریشمنٹ پیش کی گئی , جبکہ شرکت کرنے والےاداروں کے سربراہان کو خصوصی سرٹیفکیٹس پیش کیے گئے۔ تقریب میں  بچوں کے والدین، اساتذہ کے علاوہ سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔

تقریب کے اختتام پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے نائس کی بانی اور چیف آپریٹنگ آفیسر محترمہ سائرہ اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نائس خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی اور اس مقصد کےلئے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے شاندار پروگرام کے انعقاد میں خصوصی تعاون کرنے پر چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے پراجیکٹ ڈائریکٹرجناب عون عباس بخاری اور ان کی ٹیم کا  ,  پروگرام کے سپانسرز کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا, جن کے  تعاون سے اس شاندار پروگرام کا انعقاد ممکن ہوا , ان میں آل پاکستان ٹوائز مینو فیکچرز ایسوسی ایشن، شکر گنج فوڈ پراڈکٹس، حلیب فوڈز،  لیزاور گوجرانوالہ فوڈانڈسٹریز شامل تھے۔

No comments:

Post a Comment