Tuesday, February 28, 2023

ساتویں خانہ مردم شماری کا آغاز

 


 

پاکستان بھر میں ساتویں خانہ و مردم شماری کا آغاز یکم مارچ 2023 سے ہو رہا ہے۔ پاکستان میں یہ پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہو رہی ہے جو کہ  TABs کے ذریعے ہو گی۔ 

پہلے تین دن *لسٹنگ* کا کام ہو  گا جس میں عمارتوں کو نمبرز لگائے جائیں گے اور چند بنیادی انفارمیشن معلوم کی جائے گی۔

1: *گھر کے سربراہ کا نام* 

2: *سربراہ کا موبائل نمبر* 

3: *گھریلو معاشی سرگرمی*


اس کے بعد Enumeration کا عمل شروع ہو جائے گا جس میں ہر گھر سے اس کی تمام معلومات لی جائیں گی ۔۔۔

 *لہذا عوم الناس سے گزارش ہے کہ مندرجہ ذیل معلومات کو کسی کاغذ پر خوب صورتی سے لکھ لیں تاکہ آپ کو  مردم شماری کے عملے کے سوالات کے جوابات کے لیے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔۔۔*

اور عملے کا قیمتی وقت بھی ضائع نہ ہو۔۔۔


ہر گھر سے تین قسم کی معلومات لی جائیں گی جن میں

گھر کے افراد کی معلومات، گھر کی عمارت سے متعلقہ معلومات، جواب دہندہ سے متعلقہ معلومات


*گھر کے افراد سے متعلقہ معلومات* 

1: گھر کے تمام افراد کے نام اور ان کا سربراہ کے ساتھ رشتہ (جو افراد کسی  سرکاری و پرائیویٹ  نوکری یا  کاروبار کے سلسلے میں 6ماہ سے گھر سے باہر رہ رہے ہوں تو ان کا اندارج ادھر گھر میں نہ ہو گا اور نہ ہی وہ گھر کے سربراہ شمار کیے جائیں گے)

2:تمام افراد کی عمریں سالوں میں (عمر جتنے سال  مکمل ہو چکی ہے)

3: جنس 

4: ازدواجی حیثیت

5: مذہب

6: مادری زبان

7: قومیت (ملک کا نام جس کا شہری ہے)

8: پڑھا لکھا/ ان پڑھ

9: تعلیمی قابلیت (جو جماعتیں پاس کر چکا ہے)

10: ذریعہ آمدن

11: کام جو کر رہا ہے (ملازمت، کاروبار، زراعت یا پینشن وغیرہ)

12: نقل مکانی

13: پیدائش کا ضلع

14: موجوہ ضلع میں کتنے عرصہ سے رہائش پذیر

15: دیکھنے، سننے، چلنے یا بولنے میں مشکلات


*گھر کی عمارت سے متعلقہ معلومات*

1:گھر کی ملکیت

2:گھر کے مالک کی جنس

3:کمروں کی تعداد (جانوروں اور بھوسے والا کمرہ شمار نہ ہو گا) 

4: گھر کی تعمیر کا عرصہ

5: گھر کی دیواروں کی ساخت

6: گھر کی چھت کی ساخت

7: باورچی خانے کی سہولت

8:کھانا پکانے کا ذریعہ

9: پینے کے پانی کا ذریعہ

10: روشنی کا ذریعہ

11: غسل خانہ

12: بیت الخلاء

13: بیت الخلاء کی نوعیت

14: ذرائع ابلاغ

15: بیرون ملک مقیم گھر کے افراد


*جواب دہندہ سے متعلقہ معلومات* 

1:جواب دہندہ کا نام

2:ولدیت

No comments:

Post a Comment