کوٹ رادھاکشن ( وقاص ساحل )
پنجابی ادبی ویہڑا تحصیل کوٹ رادھا کشن کے بانی صدر اور معروف پنجابی شاعر ملک ارشاد کی رہائش گاہ پر ایک مشاعرے اور عارفانہ کلام کی محفل کا انعقاد کیا گیا, جس میں ملک ارشاد, صابر علی میراں, وقاص ساحل اور سلیم سندھو نے اپنا اپنا بہترین کلام سنا کر خوب داد وصول کی, اس موقع پر پاکستان کے مشہور فوک گلوکار حبیب رفیق کے شاگرد خاص جڑانوالہ سے آۓ ہوۓ نوحہ خواں اور گائیک فیصل علی نے بانسری نواز أستاد اشرف بلوچ اور طبلہ نواز أستاد پپو کی سنگت میں عارفانہ اور صوفیانہ کلام گا کر محفل میں سما باندھ دیا, پروفیسر راؤ اصغر صدیق, ماسٹر ذکاء الہی چودھری, محمد ارشد فریدی, حاجی محمد انصاری,چودھری نوید آصف گوشی, اظہر صدیق انصاری, انجینئر محمد ندیم, محمد وسیم, انجینئر محمد رضوان ملک, أستاد کالے خاں, علی رضا, مٹھو بھٹی, حسنین عالم ملک اور اسد علی مون نے خصوصی طور پر شرکت کی حاضرین کا کہنا تھا کی اس گھٹن کے دور میں ایسی محافل ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہیں اور یہ ہوتی رہنی چاہیں آخر میں میزبان ملک ارشاد کی طرف سے سب حاضرین کا شکریہ ادا کیا گیا۔
No comments:
Post a Comment