بزم یاران عظمی جمبر کی جانب سے مشاعرہ و
تقریب پذیرائی پر باربی کیو پارٹی
مشاعرہ نیشنل پارک چھانگا مانگا کے باربی کیو پوائنٹ پر ہوا
مشاعرے کی صدارت جناب یعقوب پرواز نے کی
بزم یاران عظمی جمبر کے زیر اہتمام نیشنل پارک چھانگا مانگا میں جناب یعقوب پرواز کی صدارت میں محفل مشاعرہ و تقریب پزیرائی اکمل حنیف کے اردو مجموعہ "ردعمل " ، عمران سحر کے پنجابی شعری مجموعہ " چپ تے میں " اور صادق فدا کے پنجابی شعری مجموعہ " واہ " کی تقریب پذیرائی منعقد ہوئی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت عبداللہ حسن نے حاصل کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت میاں جمیل احمد نے حاصل کی پروگرام کے پہلے سیشن میں تینوں کتابوں پر مضامین پڑھے گئے لیکن اس بات کا خیال رکھا گیا کہ مضمون کی طوالت سامعین پر گراں نہ گزرے مضامین مختصر اور جامع پڑھے گئے اکمل حنیف کے اردو مجموعہ کلام " ردعمل " پر مضمون میاں جمیل احمد نے پڑھا عمران سحر کے پنجابی شعری مجموعہ پر مضمون ولی محمد عظمی نے اور صادق فدا کے پنجابی مجموعہ " واہ " پر مضمون یعقوب پرواز نے پڑھا جو بلاشبہ تینوں کتابیں پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں ان پر گھنٹوں بات کی جا سکتی ہے مگر وقت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پہلا دور ختم کرکے دوسرا دور شروع کردیا گیا جو مشاعرے کا تھا جس کی صدارت اردو پنجابی کے کہنہ مشق استاد شاعر یعقوب پرواز نے کی مہمان خصوصی نصیر احمد نصیر ، جی اے نجم ، فقیر کامل ، اکمل حنیف ، عمران سحر اور صادق فدا تھے۔ مہمان اعزاز میں اشتیاق حسین اثر ، احمد علی کیف ، یاسین یاس ، میاں جمیل احمد اور اسلم حیات شامل تھے دیگر شعراء کرام میں اعجاز عابد ، شہباز گولڈن اور ولی محمد عظمی شامل تھے بزم یاران عظمی کی پوری ٹیم جن میں پروفیسر عتیق الرحمان ، اسلم مجاہد ،میاں مختار احمد ، عبدالرحمان ، عابد بھٹی ، زوہیب حسن ، عبداللہ بھٹی ، ملک وکیل انجم ، رانا عبدالجبار ، ثمامہ حسن اور عبداللہ حسن شامل تھے ۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا بلکہ یوں کہیے کہ مکمل باربی کیو پارٹی دی گئی بزم یاران عظمی جمبر والوں نے مہمان نوازی کی مثال قائم کردی آنے جانے کی تھکاوٹ اور گرمی کا احساس تک نہ رہا اور اس طرح یہ خوبصورت محفل مشاعرہ و تقریب پذیرائی اختتام پذیر ہوئی ۔
رپورٹ : یاسین یاس
وائس چئیرمین بھائی پھیرو پریس کلب پھول نگر
No comments:
Post a Comment