Wednesday, November 26, 2025

عرقیات ( ان کے فوائد اور بنانے کا طریقہ )

 











عرقیات
  عرق دواؤں کے صاف و مقطر پانی کو کہتے ہیں جسے ادویہ کو قرع انبیق کے ذریعے جوش دینے کے بعد بخارات کی صورت میں اُڑا کر مقطر کر کے حاصل کر لیا گیا ہو۔
اصطلاحی طور پر عرق اُس صاف سیّال کو کہتے ہیں جو عمل تعریق کے ذریعہ بصورت تقطیر بھاپ کو منجمد کر لینے سے حاصل ہوتا ہے۔ عرقیات اپنی قوت و تاثیر کے لحاظ سے دیگر اشکال ادویہ کے مقابلہ میں زیادہ قوی التاثیر اور سریع النفوذ ہوتے ہیں ، کیونکہ اِس میں دواء کا جوہر اصلی یا جوہر فعال زیادہ مقدار میں موجود ہو
ایسراں توں کدے نئیں سئیں ہسیا - بوہتا نقصان تے نئیں ہو گیا ( اشتیاق حسین اثر دی دل موہ لین والی پنجابی شاعری )

عملِ تعریق میں عرق بنانے کے لیے دواء اور پانی کا تناسب

ادویہ کا عرق حاصل کرنے کے سلسلہ میں دواء اور پانی کے تناسب کی کافی اہمیت ہے۔ قرابادینوں میں اِس سلسلہ میں مختلف ہدایات دی گئی ہیں۔
(1) 60 گرام دواء سے اگر دو۲ لیٹر عرق حاصل کیا جائے تو وہ ضعیف الاثر ہوگا۔
(2) 150 گرام دواء میں اگر ایک لیٹر عرق حاصل کیا جائے تو یہ بہتر ہوگا۔
(3) 250 گرام دواء 4 لیٹر پانی میں شامل کر کے ۲ لیٹر عرق تیار کریں تو یہ سب سے اچھا ہوگا۔

اگر عرق حاصل کی جانے والی ادویہ میں دودھ بھی ہو تو اُس کودمِ صبح عرق نکالتے وقت شامل کریں یا اُس کا ماء الجبن تیار کر کے پھر شامل کریں۔
اگر عرق کے نسخہ میں مشک، عنبر اور زعفران جیسی خوشبو دار ادویہ شامل کرنی ہوں تو اُن کو پوٹلی میں باندھ کر ٹونٹی کے نیچے اِس طرح لٹکا دیں کہ عرق اِس پوٹلی پر قطرہ قطرہ ٹپکتا رہے اور پھر قابلہ میں مجتمع ہو جائے۔
اگر عرقیات کے نسخہ میں لکڑیاں ، بیج اور جڑیں شامل ہوں تو اُن کو نیم کوب کر کے عرق کشید کئے جانے والے برتن میں ڈالا جائے۔
عملِ تعریق کے مکمل ہونے کی علامت یہ ہے کہ آخر میں عرق بہت کم اور دیر سے آتا ہے اور پانی کے کھولنے کی آواز بھی کم ہو جاتی ہے۔ بعض اوقات عرق کی بُو بھی بدل جاتی ہے۔ یہ معلوم کرنے کے لئے کہ دیگ کا پانی ختم ہو چکا ہے۔ دیگ میں چند کوڑیاں ڈال دی جاتی ہیں چنانچہ پانی کم ہو جانے کے بعد کوڑیاں بجنے لگتی ہیں جس سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ پانی ختم ہو گیا۔

عرقیات کی افادیت
عرق مقدار، معیار، اور طبی اصولوں کے مطابق کشید کیا گیا ہو، تو بفضلہ انجیکشن سے پہلے اثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے.
معدہ کو عرق ہضم کرنے کے لیے محنت نہیں کرنا پڑتی بلکہ جلد ہی جسم کا حصہ بن کر شفا یابی سے ہمکنار کرتا ہے.
اگر عرقیات کو دیگر ادویات کے ساتھ بطور بدرقہ استعمال کیا جائے تو ادویات کا اثر کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔
شفا یابی کی مدت کم ہو جاتی ہے.

                 (عرق قلبی)
عرق گلاب سہ آتشہ
عرق سونف سہ آتشہ
برابر وزن مکس کر لیں
مقدار خوراک... 60 سے 90 ملی لیٹر تک دن میں دو سے تین بار
جواہر مہرہ کے ساتھ
یا دیگر ادویات معالج کی تجویز کردہ کے ساتھ.
فوائد... کولیسٹرول کو کنٹرول کر کے ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض کو ٹھیک کر تا ہے. دل کی بند شریانوں کو 15 دن سے 3 ماہ کے عرصے میں کھول دیتا ہے. بائ پاس آپریش جیسی مہنگی سرجری سے بچاتا ہے
ساری زندگی دل کی ادویات کھانے سے بچاتا ہے.
معدہ کے افعال کو بہتر کر کے صحت کے اجڑے ہوئے گلشن کو نئ بہار دیتا ہے.
مابعد اثرات سے پاک ہے

عرق سونف
ایک کلو سونف سے 10 لیٹر عرق کشید شدہ معدہ کے اکثر امراض میں انتہائی مفید نتائج دیتا ہے
اکیلا عرق سونف ہی بعض مرتبہ بھاری بھر کم ادویات سے بازی لے جاتا ہے.
بدہضمی، متلی قے وغیرہ میں جوارش انارین کے ہمراہ
بار بار پاخانہ آنا اور قوام پتلا ہو جوارش انارین کے ساتھ
معدہ خرابی کی وجہ سے ریاح، پیشاب کی زیادتی، تبخیر، بھوک نہ لگنا، منہ کی بدبو، بواسیر بادی وغیرہ میں جوارش جالینوس کے ہمراہ
      
عرق گاؤزبان
ایک کلو گاؤزبان سے 10 لیٹر عرق کشید شدہ
خفقان، دماغی کمزوری، نظر کی کمزوری، سر درد، اور جگر کے امراض وغیرہ میں بھی بہترین نتائج کا حامل ہے.
دماغی امراض میں خمیرہ گاؤزبان
آنکھوں سے پانی وغیرہ کے آنے میں اطریفل کشنیز وغیرہ کے ہمراہ
بال گرنے کیلئے خمیرہ بادام وغیرہ مرگی کی ادویات کے ساتھ
جگر کی ادویات کے ساتھ وغیرہ
مقدار خوراک... 30 ملی لیٹر سے 60 ملی لیٹر دن میں 2 بار

عرق اجوائن
ایک کلو اجوائن سے 13 لیٹر کشید شدہ عرق
معدہ کی کمزوری، ملیریا بخار. درد شکم، گنٹھیا، جیسے امراض میں بہترین اثرات کا حامل ہے ان بیماریوں کی ادویات کے ساتھ استعمال کرانے سے نتائج اچھے ہو جاتے ہیں.
مقدار خوراک... 10 ملی لیٹر سے 30 ملی لیٹر آدھا کپ پانی ڈال کر استعمال کریں ۔

عرق کاسنی
ایک کلو تخم کاسنی سے 10 کلو کشید شدہ عرق
حرارت جگر، ورم جگر، ہیپاٹائٹس، ورم معدہ، وغیرہ جیسے امراض میں ایک نعمت ہے. حرارت جگر میں جوارش انارین،
انار کے رس، ورم معدہ میں ھلدی، سونف، ملٹھی کے مرکب کے ساتھ. خواتین کے ورم رحم میں عرق کاسنی، عرق مکو برابر مکس کر کے دیگر ادویات کے ساتھ.

عرق مکوہ
ایک کلو مکوہ سے 10 لیٹر کشید شدہ عرق، ورم معدہ، ورم جگر، ورم رحم، استسقاء، جیسے امراض میں مستعمل ہے.
جوڑ درد میں جب ورم ٹھیک نہ ہو رہا ہو تو دیگر ادویات کے ساتھ عرق مکو کا استعمال چند دن میں بفضلہ شفا یابی سے ہمکنار کرتا ہے  ورم رحم کیلئے تو زبردست نتائج کا حامل ہے
ورم رحم کی وجہ سے اگر حمل نہ ہو تو عرق مکوہ پر اعتماد کیا جا سکتا ہے

عرق پودینہ
ایک کلو جنگلی پودینہ سے 10 لیٹر کشید شدہ عرق
متلی، قے، درد شکم، پیٹ میں گیس، پیٹ کے کیڑے، بدہضمی، پیٹ کا بڑھنا، پیشاب کا رک کر آنا، جیسے امراض کے لیے لاجواب ہے. امراض بالا کی ادویات کے ساتھ عرق پودینہ کا استعمال حیران کن نتائج دیتا ہے
بعض امراض میں خود معالج نتائج دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے
نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے چہرے کے دانوں کیلئے بہترین رزلٹ دیتا ہے

عرق چہار
سونف، پودینہ، اجوائن، پھول گلاب ایک ایک پاؤ۔ چاروں برابر وزن ایک کلو سے 10 لیٹر کشید شدہ عرق
عرق چہار کو اپنی سمجھ کے مطابق جتنا وسیع استعمال کریں گے. اس کے شفائی اثرات آپ پر کھلتے جائیں گے
پیٹ کے اکثر امراض، جوڑ درد،گنٹھیا، نقرس، پرانے بخار، جیسے امراض کیلئے شفا بخش اثرات سے بھرپور ہے.
مریض کے حالات کے مطابق معالج استعمال کا مشورہ دے سکتا ہے
عرق چہار، عرق مکوہ، عرق کاسنی، برابر وزن مکس کر کے چائے کا ایک کپ دن میں تین سے پانچ بار تک
گنٹھیا جیسے امراض کا شافی علاج ہے جب ہم عرق بناتے تھے اس وقت ایک معالج ہم سے عرق لیتے تھے وہ گنٹھیا کے مریضوں کو پانی پینے سے روک کر یہی عرق استعمال کراتے تھے اور 95 فیصد کامیاب ہوتے تھے
              
عرق گل منڈی
ایک کلو پھول گل منڈی سے 10 لیٹر کشید شدہ
فوائد. مصفی خون ہے. جہاں بہت ساری ادویات ناکام ہو جاتی ہیں. وہاں عرق گل منڈی اکیلا ہی شفا یابی میں کردار ادا کرتا ہے. اور اگر عرق گل منڈی میں شربت عناب شامل کر کے استعمال کرایا جائے تو پھر مصفی خون کے حوالے سے چشمہ شفاء پھوٹ پڑتا ہے.
ضعف بصر، آنکھوں کا ہمیشہ خراب ہوتے رہنا کیلئے تو ایک معالج کیلئے اس سے بہتر کوئی دوا نہیں
خمیرہ گاؤ زبان، خمیرہ بادام وغیرہ کے ساتھ استعمال کرایا جائے تو آنکھوں کے بہت سارے مسائل حل کرنے میں کامیابی ملتی ہے
مقدار خوراک... 30 ملی لیٹر سے 50 ملی لیٹر دن میں 2 سے 3 بار امراض کو مدنظر رکھتے ہوئے

عرق مرکب
اجزاء... گلو. مکو. اجوائن. کاسنی. ہلیلہ. بلیلہ آملہ. ریوند چینی. سونف
تمام اجزاء برابر وزن 100- 100 گرام
ٹوٹل وزن 900 گرام سے 10 لیٹر کشید شدہ عرق
فوائد... جگر کی اکثر امراض میں جادو کا اثر رکھتا ہے.
ورم جگر، جگر کابڑہنا، یرقان کی تمام اقسام خاص طور پر یرقان اسود( ہیپاٹائٹس بی اور سی)میں کامیاب علاج ہے.
ورم جگر کے ساتھ ساتھ دوسرے تمام اورام خاص طور پر ہاتھ، پاؤں، اور چہرے کے ورم کیلئے فائدہ مند ہے
کہاں ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ طب میـں ہیپاٹائٹس کا کامیاب علاج نہیں یا وہ معالجین جو خود بھی مایوس ہیں کہ ہیپاٹائٹس کا کامیاب علاج کیسے کریں. ان کو ذمہ داری سے بتانا چاہتا ہوں.

آپ میرے بتائے  ہوئے طریقے کے مطابق ہیپاٹائٹس کا علاج کریں اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ ان شا ء اللہ 95 فیصد سے
زیادہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی

1.... دواء الکبد
نسخہ... ریوند خطائ 50 گرام ، قلمی شورہ اصلی 10 گرام. نوشادر ٹھیکری 10 گرام. مرچ سیاہ 10 گرام. بالچھڑ اصل 10 گرام. تیز پات 10 گرام سب کو ہاون دستہ میں کوٹ کر چھان کر (گرینڈر سے نہیں) دوا تیار کریں
مقدار خوراک... 500 ملی گرام سے 1000 ملی گرام تک (آدھا گرام سے ایک گرام) دن میں دو بار ، عرق مرکب 30 سے 50 ملی لیٹر

شربت دینار 25 ملی لیٹر
سادہ پانی 50 ملی لیٹر مکس کر کے دواءالکبد کھانے سے 30 منٹ پہلے استعمال کرائیں
کھانے کے 30 منٹ بعد خالص ھلدی کا فل ساۂز ایک ایک کیپسول سرکہ انگوری خالص ایک چمچ آدھا گلاس پانی سے صبح و شام۔

اگر جگر سکڑ رہا ہو تو پھر دھمانسہ کا 500 ملی گرام کا ایک ایک کیپسول بھی کھانا کھانے کے 30 منٹ بعد استعمال کرائیں
اس سادہ سے طریقہ سے آپ ہیپاٹائٹس کے کامیاب معالج بن سکتے ہیں۔
علامات کے مطابق معالج ادویات میں کمی بیشی کر سکتا ہے
مختصر اور سادہ سی ادویات آپ کو مایوس نہیں کریں گی.
ان شا ء اللہ۔ بس تمام معالج دوستوں سے دعا کی درخواست

عرق مقوی طاقت کے لیے
فوائد... اعضائے رئیسہ اور اعصابی طاقت کیلئے بہترین ٹانک ہے. شوگر سے ہونے والی کمزوریوں کیلئے بہترین مرکب ہے. خون کی کمی کو پورا کرتا ہے. عمر رسیدہ (قابل احترام) بزرگوں کے لیے لا جواب ہے
معالج اجزاء کو دیکھ کر مختلف علامات میں استعمال کرا سکتا ہے ۔
اجزاء... لونگ 30 گرام... دارچینی 30 گرام... جائفل 30 گرام... چوب چینی 50 گرام... الائچی خورد 20 گرام... الائچی کلاں 30 گرام... صندل سفید 20 گرام... تیز پات 20 گرام... بالچھڑ 20 گرام برگ ریحان تازہ 200 گرام... ابریشم (باریک کاٹا ہوا) 200 گرام... نرم چھلکا (پوست) کیکر 200 گرام... نرم چھلکا (پوست) 200 گرام، گوشت کبوتر (جنگلی ہو تو زیادہ اچھا ہے) آدھا کلو
گوشت گردن بکرا دیسی قیمہ ایک کلو
زعفران 5 گرام
گوشت اور زعفران کے علاوہ سب ادویات کو 15 لیٹر اچھے پانی میں 12 گھنٹے کے لئے بھگو دیں
پھر گوشت ڈال کر زعفران کو ٹونٹی کے منہ پر باندھ کر 10 لیٹر عرق کشید کریں
کشید شدہ عرق میں 3 لیٹر عرق گلاب سہ آتشہ مکس کر لیں
مقدار خوراک... 15 ملی لیٹر سے 30 ملی لیٹر تک دن میں 2 بار
دودھ. وغیرہ میں ڈال کر

عرق امرت
اجزاء... گلو تازہ، چرائتہ، شاہترہ، نیم کی اندرونی چھال، پوست بندق ہندی (ریٹھے کا چھلکا) سب برابر وزن. دو دو سو گرام
12 لیٹر کشید شدہ عرق
فوائد... سردرد دائمی، بدہضمی، دردِ شکم، اپھارہ، درد گردہ، آتشک، کنٹھ مالا، بھگندر، ناسور، داد، چنبل، کھجلی، برص، بخار، گھی دودھ کا ہضم نہ ہونا. وغیرہ امراض میں مریض کی حالت کو دیکھ کر 5 ملی لیٹر سے 15 ملی لیٹر تک تازہ پانی مناسب. مقدار میں شامل کر کے استعمال کرائیں
ضعف دماغ، کمزوری بدن، کمی خون، مرگی، بواسیر بادی، افیون، بھنگ، ہیروئین، شراب کی عادت چھڑانے کے لیے.
20 سے 25 ملی لیٹر دن میں 2 بار
مکھن اور بالائی کا ساتھ مناسب مقدار میں استعمال کرائیں
بواسیر، خونی دست، ضعف جگر یرقان، ورم طحال، دل کی تیز دھڑکن، پیٹ کے کیڑے وغیرہ کے لئے 20 سے 25 ملی لیٹر دن میں 2 سے 3 بار
گائے کا دھی اور لسی مناسب مقدار میں ساتھ استعمال کرائیں
باؤ گولہ، وجع المفاصل، درد پسلی وغیرہ میں 20 ملی لیٹر گرم پانی شا مل کر کے استعمال کرائیں
بلغمی کھانسی، بلغمی دمہ کیلئے 20 سے 30 ملی لیٹر عرق مناسب مقدار میں سادہ پانی اور ایک چمچ شہد شامل کر کے استعمال کرائیں
سوزاک، قرحہ، سل، خون کی قے وغیرہ میں 20 سے 25 ملی لیٹر استعمال کرائیں
بکری کا دودھ دستیاب ہو تو اس میں مناسب مقدار سادہ پانی شامل کر کے استعمال کرائیں
آنکھوں کی بہت سی امراض، پانی جانا، دھند، جالا، پھولا، ککرے، کھجلی، سرخی، گندہ پن وغیرہ میں بھی اچھے فوائد حاصل ہوتے ہیں.
نوٹ.... عرق امرت کا نسخہ کنزالمجربات جلد 3 صفحہ 796
(مصنف استادالحکماء حکیم محمد عبداللہ رحمت اللہ علیہ) امرت لتا گولیوں کا نسخہ ہے. جس کو ہم نے بشکل عرق تیار کر کے وسیع فوائد سمیٹے. اگر معالج گولیوں اور عرق کو ایک ساتھ استعمال کرائیں تو فوائد کثیر حاصل ہوتے ہیں.
ایک ہی نسخہ کے بہت زیادہ فوائد کو دیکھ کر مبالغہ نہ سمجھا جائے
بلکہ تجربہ کر کے اکا برین حکمت کی محنت اور کوشش کی داد دی جائے اور ان کیلئے دعا کی جائے
اس عرق کو بنا لینے کے بعد آپ کو بہت ساری ادویات کیلئے ایک ہی بدرقہ دستیاب ہو جائے گا.
✿نوٹ
پوسٹ شئیرنگ مفید معلومات و مفاد عامہ ایجوکیشنل پرپوز کے لیے ہے، جو اظہار کیا گیا ہے تشخیص و تجویز علاج معالج کا بدل نہیں، برائے مہربانی صحت کے مسائل کے کسی بھی علاج کے لیے اپنے ہیلتھ فزیشن سے رجوع کریں۔

No comments:

Post a Comment