میرا کالم " رزق حلال"
رزق حلال
رزق حلال کمانے والا اللہ کا دوست ہے دعاؤں کی قبولیت میں بھی رزق حلال کا اہم کردار ہے رزق حلال کمانا ایک ایسا کام ہے جس پر جتنی بھی توجہ دی جائے کم ہے بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ موجودہ دور میں ہمیں سب سے زیادہ ضرورت اسی پر زور دینے کی ہے تو کچھ غلط نہیں ہوگا آج ہم دیکھتے ہیں کہ ہماری دعائیں قبول نہیں ہوتیں اولاد ماں باپ کی نافرمانی کررہی ہے بھائی بھائی کی حق تلفی کر رہا ہے بے حیائی کو فروغ مل رہا ہے فضول خرچی عام ہے راہ خدا میں دینے کے لیے کنجوسی اختیار کرلی جاتی ہے اور فضول رسم و رواج میں بڑھ چڑھ کر خرچ کیا جاتا ہے تو اس کی سب سے بڑی وجہ رزق حلال کا نہ ہونا ہی ہے مزدوروں کو ان کے حقوق نہ دینا بھی اسی زمرے میں آئے گا حالانکہ حدیث پاک ہے کہ مزدور کو اس کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کردینی چاہیے اور ہمارے ہاں آجر کی کوشش ہوتی ہے کہ مزدور دن رات کام کرتا رہے مگر تنخواہ کا تقاضا نہ کرے یہی وجہ ہے کہ کئی کئی ماہ تک مزدوروں کو تنخواہ نہیں ملتی پرائیویٹ تو پرائیویٹ یہاں پر تو سرکاری محکمے بھی کئی کئی ماہ تنخواہوں کے سلسلہ میں ڈنڈی مار جاتے ہیں جیسے یہ ثواب کا کام ہو ہم یہ بھول گئے ہیں کہ آخر ہم سب نے اس پاک ذات کے سامنے حاضر ہونا ہے جس کے قبضہ میں میری اور آپ کی جان ہے جو بڑا ہی قدرت والا ہے جو بڑا انصاف کرنے والاہے جو ہمیشہ جاگنے والا ہے جو سب کچھ دیکھ رہا ہے سوچئیے جب وہ مزدور کے بارے میں (اپنے دوست کے بارے میں )ہم سے سوال کرے گا کہ تم نے اسے مزدوری کیوں وقت پر نہ دی کیوں اس کی مزدوری کم کرتے رہے تو ہم کیا جواب دیں گے یقین جانئے اس وقت ہمارا کوئی بہانہ کوئی لاجک ہمارے کام نہیں آئے گا کام آئے گا تو صرف وہ حسن سلوک جو آپ نے ساری زندگی ان مزدوروں سے کیا ہوگا سو اب بھی وقت ہے اپنے آپ کو بدلیے اور مزدور کو اس کی پوری مزدوری دیئجیے ان کے حقوق کا خیال کیجئے اسی میں دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے اللہ رب العزت آپ کو ہم سب کوعمل کرنے کی تو فیق عطا۔فرمائے ۔آمین
No comments:
Post a Comment