نعت شریف
سجدہ جب طیبہ کی زمین پر ہوتا ہے
ٹھنڈک کا احساس جبیں پر ہوتا ہے
جیسا نور مدینے میں ہے اُس جیسا
یہ بتلاؤ اور کہیں پر ہوتا ہے ؟
دنیا کے دیوار و در تو ایک طرف
ذکرِ نبی تو عرشِ بریں پر ہوتا ہے
طیبہ میں عرفانِ ذات بھی ملتا ہے
ہونے کا احساس "نہیں" پر ہوتا ہے
عادل جو سرکار کے در سے ہو آئے
اُس کا دل ہر وقت وہیں پر ہوتا ہے
شکیل عادل
No comments:
Post a Comment