نعت شریف
مصطفے کو بنا کے خدا نے کہا
مرحبا مرحبا مرحبا مرحبا
پھر فرشتوں کا عرشوں پہ نعرہ لگا
یا نبی مصطفےٰ یا حبیبَ خدا
ایسی ولیل زلفوں کی کیا شان ہے
میرے آقا کی تعریف قر آن ہے
پارے پارے میں لکھا ہے میں نے پڑھا
میرے پیارے نبی مرتضےٰ مصطفےٰ
نہ زمیں تھی نہ تھا آسماں کا نشاں
رب نے سوچا کہ ہو جاؤں اب میں عیاں
اپنے ہی نور سے نور پیدا کیا
اے خدا شکریہ شکریہ شکریہ
کلمہ گو ہوں نذر جی مجھے مان ہے
ساری دنیا ہی مجھ پہ مہربان ہے
میرے ماں باپ اور میرے بچے فدا
رحمت العالمین یا شاہِ کبریا
نزیر نذر پھول نگر
No comments:
Post a Comment