کوٹ رادھا کشن (وقاص ساحل
)
ادبی ثقافتی وسماجی تنظیم پنجابی ادبی ویہڑا اور بزم ارباب ذوق تحصیل کوٹ رادھاکشن کے زیر اہتمام پنجاب رہتل دیہاڑ کے موقع پر معروف پنجابی شاعر ملک ارشاد کی رہائش گاہ سے ایک ریلی کا آغاز کیا گیا جو مان سنگھ روڈ ، چوک ڈاکخانہ مین بازار اور پاکستانی چوک سے ہوتی ہوئی نہر والے پل پر اختتام پزیر ہوئ۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ ملک ارشاد نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت ایک مثالی ثقافت ہے پنجاب کے لوگ دنیا کے ہر میدان میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں اس لیے ہمیں اپنی دھرتی اقدار لباس خوراک اور بولی پر فخر کرنا چاہیے چئیرمین پنجابی ادبی ویہڑا ڈاکٹر صابر علی میراں نے اپنے بزرگوں کی اعلی پنجابی ثقافت کو ہر وقت سینے سے لگانے پر زور دیا سابق ڈپٹی ایجو کیشن آفیسر ملک محمد یوسف انور کا کہنا تھا کہ پنجاب اولیاء کی سرزمین ہے جس میں اسلامی رنگ بہت نمایاں نظر آتا ہے دیگر مقررین میں مرکزی پریس کلب کے صدر ملک عبدالعزیز انجم معروف نعت گو شاعر سید علی احمد صابر اور امیر منہاج القرآن چودھری اعجاز الحسن آرائیں بھی شامل تھے , ریلی میں سینئر شاعر منشاء قصوری, محمد سجاد جٹ, اظہر صدیق انصاری, وقاص ساحل , محمد افضل فریدی, مبشر رشید, معظم علی, شیخ انس , اور ناصر علی کے علاوہ طلباء و شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
No comments:
Post a Comment