غصہ
ہم کو کبھی اتنا غصہ آتا ہے کہ سامنے پڑی چیز یا تو زمین پر دےمارتے ہیں کہتے ہیں غصہ شیطانی کام ہے لیکن ہم کو جب غصہ آتا ہے تو کہ دیتے غصہ کرنے والا بلڈ پریشر کا مریض ہے جب ہم کسی سے رشتہ کرنے کا کہتے ہیں اگر اس رشتے کی تحقیق کریں کہ ہم جس سے رشتہ کرنے جا رہے ہیں اسے توغصہ بہت آتا ہےتو ہم کیا کرتے ہیں ہم اس سے رشتہ ختم کر دیتے ہیں کیوں ہماری بیٹی کو نقصان نہ پہنچاۓ کبھی ہم نے یہ سوچا کہ غصہ کیوں آتا ہے کیوں یہ سارا دماغ کا کام ہوتا ہے کیوں اس کا دماغ یہ قبول ہی نہیں کر رہا کہ سامنے والا گالی کیوں دے رہا بے عزتی کیوں کررہا جو پوچھ رہا ہوں وہ بتا کیوں نہیں رہا وہ اپنی منانا چاہتا ہے دوسرے کی نہیں ماننا چاہتا اور غصہ بلڈ پریشر کا حصہ ہے جب بلڈ پریشر ہاٸی ہوتا ہے تو اس کےدماغ میں یہ چل رہا ہوتا ہے کہ ہر کسی کو میری ہی بات ماننی چاہیے ادھر غصہ آیا ادھر لڑآٸی شروع لیکن کنٹرول کرنا چاہیے جب کوٸی آپکو تنگ کرے یا گالی دےتو صبر سے کام لینا چاہیے صبر ایک میٹھا پھل ہے ایک بندہ اپنے پیر کے پاس گیا اور کہنے لگا مجھے سبق دیجیئے باباجی نے بتایا رات کو چوری کر اور حرام کھا جب اس نے سنا تو کہنے لگا یہی کام تو کر رہا تھا اسے چھوڑنے کے لیے آپ کے پاس آیا ہوں اور آپ دوبارہ اسی کام پر لگا رہے ہیں بابا جی نے کہا تو کیا چاہتا ہے کہنے لگا میں نے تو یہ سمجھا کہ آپکی خدمت کرنےسے ملتا ہے تو بابا جی نے کہا اچھا آج سے تو میری خدمت پرمعمور ہے وقت گزرتا گیا اور پھر اس شخص نے پوچھا جی بتائیے تو بابا جی نے بتایا سبق وہی ہے اور اس شخص نے طنزیہ انداز میں کہا بابا جی یہی چھوڑکے آیا ہوں تو بابا جی نے کہا اچھا تو ہماری خدمت لگ جا پھر کچھ عرصے بعدپھر پوچھا وہی سبق ہے تو اس کے کہنے سے پہلے بابا جی بول اٹھے اور کہاسن رات کی چوری تہجد کی نماز حرام کام غصہ ہے اگر تو اس عمل پیرا ہوتا تو اس کا نیک بندہ بنتا اب چڑیا چگ گٸ کھیت پیارے بچوں اور نوجوانو غصہ مت کرو ایسے غصہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہم سب کو صبر سے کام لینا چاہیے صبر کرنا اللہ کو پسند ہے کیوں اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے اللہ سے دعا ہے جب جب ہمیں غصہ آے اور اس کے آنے سے پہلے صبر کی توفیق عطا فرما۔ آمین
No comments:
Post a Comment