Thursday, March 9, 2023

میلہ جماعتاں ( عبدالحفیظ عاصم سے )

 پھول نگر (عبدالحفیظ عاصم



)پنجاب کے بڑے شہروں اور دیہات میں لگنے والے میلے ٹھیلے پنجاب کی ثقافت کے آئینہ دار ہوتے ہیں۔پھول نگر میں بھی پیر طریقت حضرت خواجہ داؤد بندگی کرمانی رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں منعقد ہونے والا پنجاب کا قدیمی ثقافتی میلہ ”میلہ جماعتاں“مورخہ 10مارچ بروز جمعہ کو پھول نگر میں سجے گاجو دو دن جاری رہے گا۔ میلہ کی رونق کودوبالا کرنے کیلئے شہر سے گزرنے والی ملتان روڈ کے دونوں جانب رنگ برنگے کھلونوں،منیاری،مشروبات اور رنگ برنگی چوڑیوں کے عارضی سٹال لگنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ نان ٹکی،قتلمہ،پکوڑوں،مٹھائی کی دکانوں کے ساتھ گرم گرم جلیبیاں بنانے کی بھٹھیاں بھی جگہ جگہ بنا دی گئی ہیں جہاں مختلف دیہاتوں سے آنے والے میلے کے شوقین اپنے بچوں کیلئے گرماگرم جلیبیاں ایک سوغات سمجھ کر لے جاتے ہیں۔ میلہ جماعتاں کی ایک اور خاص بات کمسن بچوں کو ڈھول کی تھاپ پر لوریاں دلوانا ہے۔بچوں کی مائیں منت مانتی ہیں کہ اگر اس کا بچہ تندرست ہوجائے گا تو لوریاں دلاؤں گی جو جگہ جگہ اپنے بچوں کولوریاں دلاتی نظر آتی ہیں۔میلہ میں کسی بھی ممکنہ وقوعہ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔قدیمہ میلہ جماعتا ں قیام پاکستان سے قبل کا لگتا آرہا ہے جس کے انعقاد کا مقصد پنجاب میں میلوں ٹھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینا ہے،میلہ میں شامل رنگ برنگے جھنڈوں اور بڑے بڑے علم ہاتھوں میں تھامے بوڑھوں اور نوجوانوں پر مشتمل جماعت کی قیادت معروف عالم دین میاں منیر احمد فاضل ایم اے انگلش ایک عرصہ سے کرتے آرہے ہیں جو رات درس بابا شیر بہادر میں گزارنے کے بعد صبح سوا سات بجے اپنی جماعت کے ہمراہ اگلی منزل کی جانب روانہ ہوجاتے ہیں۔ان کے آگے ایک نوجوان ٹلی کھڑکاتا جاتا جبکہ رنگ برنگے جھنڈے تھامے نوجوان ان کے پیچھے پیدل چلنے لگ جاتے ہیں۔ان سے قبل ان کے باپ دادا مذکورہ جماعت کی قیادت کرچکے ہیں رنگ برنگے جھنڈوں پر مشتمل مذکورہ جماعت ضلع سیالکوٹ کے بارڈر پر واقع ایک دربار سے روانہ ہوتی ہے جو پنجاب کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں قیام کرتی ہوئی پیدل سفر کرتے ہوئے اپنے مخصوص وقت پر شیر گڑھ پہنچ جاتی ہے جہاں رات کوآسمان پر لائٹ کے ذریعے اللہ کے نیک بندوں کو زیارت ہوتی ہے جس کے بعد تمام لوگ اپنے گھروں کو واپس چلے جاتے ہیں۔ 


No comments:

Post a Comment