Monday, February 20, 2023

حاصل اور لا حاصل

 حاصل اور لاحاصل 


تحریر


شاہدرشید


دنیا میں  انسان حاصل اور لاحاصل کے چکروں  میں گھوم رہا ہے  انسان کے اندر  حاصل کی ناقدری اور لاحاصل کی حسرت کبھی ختم نہیں ہوتی یہاں میں حاصل کو دو طرح سے بیان کرنا چاہوں گا  جو چیز ہمیں آسانی سے مل جاتی ہے جس کے لیے ہمیں محنت نہیں کرنا پڑتی  اسکی قدر ہمیں  نہیں ہوتی ہم اسکی ناقدری کھل کر کرتے ہیں اسی طرح ہمیں جو چیز مشکل سے ملے اسکے لیے ہمیں سخت محنت کرنا پڑے تو اسکی ہمیں قدر کچھ حد تک  ضرور ہوتی ہے محبت میں میں نے دیکھا ہے کہ جو محبت مشکل سے ملے اسکی قدر کی جاتی ہے اور جو محبت آسانی سے مل جائے اسکی قدر نہیں  کی جاتی ہے انسان کی فطرت ہے اسکی ایک خواہش پوری ہوتی ہے تو دوسری خواہش جنم لے لیتی ہے اسی طرح انسان کے اندر خواہشوں کا سلسلہ چلتا رہتا ہے اور یہ سلسلہ مرتے دم تک چلتا رہتا ہے اور مر کر ہی ختم ہوتا ہے جو چیز لاحاصل ہوتی ہے جو ہمارے لیے ناممکن ہوتی ہے جسکو پانا مشکل  اور ناممکن ہوتا ہے ہمارے اندر اسکی حسرت ختم نہیں ہوتی میں نے دیکھا ہے انسان لاحاصل کی حسرت میں اپنا سکون بھی خراب کر لیتا ایسا بھی ہوتا ہے  زندگی کےسفر میں کبھی کبھی محنت اور ڈگریاں ہار جاتی ہیں قسمت اور دعائیں جیت جاتی ہیں کبھی بن مانگے  مل جاتا ہے اور کبھی مانگنے پے بھی نہیں ملتا کبھی جلدی مل جاتا ہے تو کبھی انتظار کرنا پڑتا ہے میں تو اتنا ہی کہنا چاہوں گا لاحاصل کے چکروں میں ہمیں حاصل کی ناقدری نہیں کرنی چاہیے بلکہ اسکی قدر کرنی چاہیے چاہے وہ ہمیں محنت سے یا محنت کے بغیر ہی کیوں نہ حاصل ہوئی ہو


No comments:

Post a Comment