مسلماں کے لیے
آفات پہ آفات مسلماں کے لیے ہیں
سب درد کی سوغات مسلماں کے لیے ہیں
آسائش و آرام بہم غیر کو پنہچیں
اور تشنہ سی حاجات مسلماں کے لیے ہیں
کافر کے لئے رامش و رنگینی ء دنیا
دکھ درد کے اوقات مسلماں کے لیے ہیں
تسکین کے پہلو ہیں تو کافر کے لیے ہیں
محشر سی علامات مسلماں کے لیے ہیں
گر امن کا داعی ہے تو افرنگ ہے اکمل
اور جنگ کے حالات مسلماں کے لیے ہیں
No comments:
Post a Comment