تحریر : حسنہ نور اسلام آباد
ترکی کتنا خوبصورت ملک ہے عموماً میں فیس بک پر اشتہار دیکھتی رہتی تھی کہ ترکی ٹرپ جا رہا ہے اور اکثر سوچتی تھی کہ اتنے پیسے ہوں کبھی تو میں بھی ضرور ترکی جاؤں گی۔
اب تو پاک ترک دوستی کی وجہ سے اور اچھے تعلقات کی بنا پر انکے ڈرامے کلچر ڈب کر کے۔ہمارے ملک پاکستان میں کیبل چینلز پر دیکھائے جا رہے لیکن!!!!
یہ سب دنیا کی رنگینیاں ہیں دنیاوی ، فانی سوچ اور خوبصورتی ہے۔ کیسے ایک منٹ میں تمام خوبصورتی خاک میں مل کر ملیا میٹ ہو گئی🥺 کیسے تمام خوبصورت عمارتیں زمین بوس ہو گئیں اور ہزاروں لوگ لقمہ ءِ اجل بن گئے 😔 در حقیقت یہ دنیا پوری کی پوری ہمارے، چیزوں اور خوبصورتی سمیت فانی ہے لیکن ہم یہیں گم ہو کر اس فانی دنیا میں کھو کر خدا اور اسکی آیات کو بھول جاتے ہیں پھر ہمیں ایسی نشانیاں دیکھائی جاتی ہیں اور یاد دلایا جاتا ہے کہ قیامت کی تباہی اس سے بھی زیادہ ہولناک ہے🥺
ہمیں اب اپنے رب کی طرف لوٹ جانا چاہیئے۔دنیا سے نہیں اللّه اسکے حبیب ﷺ اور اسکی پاک کتاب سے دل لگانا ہے۔ دنیا میں رہنا ہے لیکن مسافر کی طرح، مگر دنیا کو دل میں نہیں رہنے دینا۔ غفلت چھوڑ دینی چاہیئے۔جو ہماری روحوں نے اپنے خالق سے وعدہ کیا تھا اس وعدے کو اب وفا کرنے کا وقت ہے۔اور وقت ریت کی صورت مٹھی سے پھسلتا جا رہا ہے اور ہم سمجھ رہے بہت وقت باقی 😔 حالانکہ ہم قیامت کے قریب سے قریب تر آ چکے ہیں اور اصلاح و احتساب کرنا خود کا ہمیں گوارا نہیں😔۔۔۔
اللّه پاک ہمیں اپنا محاسبہ اور اصلاح کرنے اپنی اور اپنے آس پاس سب کی بہتری کے لیئے سوچنے کی توفیق عطاء فرمائیں اور قیامتِ آخرت اور قیامت سے پہلے قیامتِ دنیا کے ہولناک زلزلے سے محفوظ رکھیں 🤲🏻
جاتے جاتے بس ایک سوال زمین تو لرز جاتی ہے اکثر اور اپنا بوجھ نکال کر پھینک دیتی ہے؟
ھمارے اندر جو گناہوں اور غفلت کا بوجھ ہے ہم کب نکال پھینکیں گے ؟😔 اور ہم کب اللّه کے خوف و محبت سے لرزیں گے😭
طالبِ دعا
حسنہ نور ✍🏻
7 فروری 2023
No comments:
Post a Comment