بزمِ اشتیاق اثرپھول نگر کے زیرِاہتمام مولا علی علیہ اسلام کی آمد کی خوشی میں جشن ومشاعرہ بلمقابل امام بارگاہ ایوانِ حُسین پھول نگر منعقد کیاگیا
مشاعرے میں پاکستان کے معروف شعراء نے شرکت کی
خصوصی آمد پاکستان کے معروف شاعر جناب تنویرعباس حیدری صاحب لاہور،اور گدائے درِبتول ملک امتیاز حیدر پھول نگر تھے
نقابت کے فرائض اشرف خاں شازی ، اور مزمل زائر نے بخوبی نبھائے
تلاوتِ کلام پاک حافظ صادق فدا اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلِ وسلم کاشرف اللہ دتہ قادری کے حاصل کیا
مہمانِ خصوصی
حافظ صادق فدا ، ظفرصائم ، اللہ دتہ قادری ، سلیم ماہی ، اور ذاکرِاہلیبیت سیدقلب عباس شیرازی تھے
مقامی شعراء
اشتیاق حسین اثر ، عمران لاج ، یٰسین یاس ، اشرف خاں شاذی ، شاکر نوشاہی ، مزمل زائر ، مختار احمد قادری صادق نور، متقی شاہ ، مظفرعباس نقوی ، حسنین نقوی ،ندیم عباس، غلام عباس نقوی، پرویز عباس ، اور دیگر نے شرکت کی
آنے والے شعراء کو گلاب کے پھولوں کے ہار پہنا کراشتیاق حسین اثرصاحب نے استقبال کیا اور سب کو چائے اور مٹھائی کھلا کر منہ میٹھا کروایا
مشاعرہ دن 12 بجے شروع ہوا شعراء نے مولا علی علیہ السلام کی آمد کی خوشی میں مترنم نعت و قصیدے پڑھے اور سامئین سے ڈھیروں داد وصول کی مشاعرے کے دوران وقفہ لیا گیا اور تمام آئے ہوئے مہمانوں کو لنگرِ مولا علی علیہ السلام پیش کیا گیا لنگر کے بعد مشاعرہ دوبارہ شروع کیا گیا آخر میں بزمِ اشتیاق اثر کے چیئرمین اشتیاق اثر نے مشاعرے میں شرکت کرنے والے شعراء و سامعین کا شکریہ ادا کیا اور گدائے درِبتول ملک امتیاز حیدر نے شعراء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مولا علی علیہ السلام کا نوکر ہوں اور میں ادبی و دینی نشستوں میں آپ کے ساتھ ہوں اس کے بعد حافظ صادق فدا نے دعا کروائی اور شام 6 بجے مشاعرہ اختتام پزیر ہوا

No comments:
Post a Comment