Saturday, November 9, 2024

صحت مند زندگی کے راز ( یاسین یاس )

 














صحت مند زندگی کے راز


جیسا کہ آپ سب لوگ جانتے ہیں صحت مند زندگی گزانے

 کے لیے اچھی خوراک اور صحت مند سرگرمیوں کا ہونا بہت ضروروی ہے تو آئیے دیکھتے ہیں کہ ہم کیسی زندگی گزار رہے ہیں اب ہماری روٹین بن گئی ہے کہ بھلے کوئی کام ہے یا نہیں ہم رات گئے تک جاگتے ہیں چاہے فلمیں دیکھتے رہیں چاہے موبائل پر گیمیں کھیلتے رہیں چاہے چاہے انٹرنیٹ کی دنیا میں مگن رہیں چاہے فیس بک اور یوٹیوب میں کھوئے رہیں لیکن ہم سوتے اسی وقت ہیں جب موبائل ہمارے ہاتھ سے خودبخود گر جائے  یا گھر کا کوئی بڑا چھین کر رکھ لے اور صبح اسی وقت اٹھتے ہیں جب کام سے لیٹ ہورہے ہوں کیا ہم اسی لیے پیدا ہوئے ہیں کہ کام کرنا ہے اور موبائل استعمال کرنا ہے بس نہ نیند پوری ہوتی ہے نہ صحت ٹھیک رہتی ہے ہر چوتھا بندہ کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہے موبائل ایک جدید سہولت ہے اس سے فائدہ اٹھانا آپ کا حق ہے لیکن یہ کس کتاب میں لکھا ہے کہ آپ موبائل کے ہی ہوکر رہ جائیں نہ دین کی خبر نہ دنیا کی بھائی استعمال کی چیز ہے استعمال کریں اور رکھ دیں ہم لوگوں میں ایک خرابی ہے ہم جس کے پیچھے پڑ جائیں اس کی جان ہی نہیں چھوڑتے دن ہو یا رات بس اسی میں کھوئے رہتے ہیں بسوں ویگنوں میں دیکھ لیں ہر کوئی اپنے موبائل میں گھسا ہوگا دوران ڈرائیونگ بھی لوگ ویڈیو کال یا آڈیو کال میں مصروف ہوتے ہیں ایسے ایسے لوگ بھی میں نے دیکھے ہیں جو پورا سفر موبائل کی جان نہیں چھوڑتے حالانکہ آپ سفر پر ہیں سفر کی دعا پڑھیں اللہ اللہ کریں تاکہ خیر و عافیت سے منزل مقصود پر پنہچ سکیں بائیک پر بھی یہی حال ہے ایک ہاتھ سے بائک سنبھالتے ہیں اور دوسرے سے موبائل جس کی وجہ سے آئے روز حادثے ہورہے ہیں لیکن ہم ہیں کہ موبائل کی جان ہی نہیں چھوڑتے موبائل پہلے پہل صرف رابطے کے لیے استعمال ہوتا تھا اور نیٹ ورک کمپنیوں کی چاندی تھی جو ہماری بے وقوف عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتی رہی اور ہم بھی خوشی خوشی ان سے لٹتے رہے ویسے داد کی مستحق ہیں نیٹ ورک کمپنیاں بھی جنہوں نے پہلی دفعہ منٹ کو ساٹھ سیکنڈ سے کم کرکے بتالیس سے پنتالیس سیکنڈ کا بھی کردیا اور کسی کو کانوں کان خبر بھی نہ ہونے دی اور کال کرنے والوں سے اگر پانچ روپے فی منٹ وصول کرتی تھیں تو سننے والے سے بھی اڑھائی روپے وصول کرتی تھیں یہ وہ وقت تھا جب کال سننے والا بھی کہا کرتا تھا یار جلدی جلدی بات کرلو میرے پاس بیلنس بہت کم ہے کہیں بات ادھوری نہ رہ جائے ایک طرح سے وہ ٹھیک تھا لوگ صرف ضرورت پڑنے پر کال کرتے تھے پھر پیکج کیا شروع ہوئے موبائل نیٹ ورک مصروف رہنے لگے خیر بات ہورہی تھی صحت کی ہم کدھر سے کدھر نکل گئے صحت مند زندگی کےلیے ضروری ہے کہ آپ رات کو عشاء پڑھیں اور سو جائیں صبح اگر تہجد کے لیے نہ اٹھ سکیں تو فجر کے لیے ضرور اٹھ سکیں اور ہلکی پھلکی ورزش کریں بھلے گھر میں کریں اور اس کے بعد سکول جائیں کام پر جائیں صحت مند ناشتہ کریں  فروٹ میسر ہو تو کیا کہنے نہ ہو تو کوشش کریں انڈہ  ضرور لیں ناشتے میں تاکہ دن بھر کی مشقت میں تھکاوٹ کا احساس نہ ہو دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد قیلولہ کریں اور کھانے میں سلاد یقینی بنائیں رات کا کھانا مغرب کے بعد لازمی کھالیں اور واک کریں بھلے پانچ دس منٹ ہی کریں اس کے بعد عشاء کی نماز پڑھیں اور سو جائیں آپ خود دیکھیں گے کہ آپ کی صحت تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ بہت بہتر ہوجائے گی ڈالڈا گھی کی جگہ آئل استعمال کریں اگر سرسوں کا تیل یا کینولہ خود نکلوا کر استعمال کریں تو سب سے بہتر ہے چینی کی جگہ گڑ کے استعمال کو یقینی بنائیں نمک پسے ہوئے کی بجائے خود لےکر پسوائیں ایسے ہی ہلدی اور نمک بھی خود پسوالیں  پانی فلٹر کا استعمال کریں صرف ان چند باتوں پر عمل کرکے آپ بھرپور صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔

تحریر : یاسین یاس

No comments:

Post a Comment