Friday, March 22, 2024

نعت رسول مقبول ( عمر علی شاہ )

 





🥀 نعت رسول مقبولﷺ🥀


میرے آقا کے جو دامان میں آ جاتے ہیں

لوگ وہ رحمتِ رحمان میں آ جاتے ہیں


کیسے اوصاف رقم خاک نشیں سے ہونگے

سب شمائل ترے قرآن میں آ جاتے ہیں


حرف ناموس پہ آقا کے کبھی آ جائے

 ہم سے کمزور بھی میدان میں آ جاتے ہیں


نعت لکھنے کو قلم جب بھی اٹھاتا ہوں میں

لفظ خود نعت کے عنوان میں آ جاتے ہیں


شاعری نعت سے ہوتی ہے معطر میری

"لفظ الہام کے دیوان میں آ جاتے ہیں"


جو مراتب کو ترے پیشِ نظر رکھتے ہیں

وہ خداوند کے فیضان میں آ جاتے ہیں


دل تڑپتا ہے عمر کاش بلائیں آقا

اشک غم سے مرے مژگان میں آ جاتے ہیں

No comments:

Post a Comment