Friday, March 22, 2024

غزل ( حسن حسینی ) حافظ آباد

 




داغِ دل سب کو دکھانے سے بھلا کیا ہوگا

اپنا غم سب کو بتانے سے بھلا کیا ہوگا


زندگی بھر میری راہوں میں بچھائے کانٹے

قبر پہ پھول چڑھانے سے بھلا کیا ہوگا


دار پہ جھولنے والوں نے کہا ہے ہم سے

حق کی آواز اٹھانے سے بھلا کیا ہوگا


چار دن ہجر میں رو لیں گے حسن ہم ورنہ

اور تیرے چھوڑ کے جانے سے بھلا کیا ہوگا

حسن حسینی

No comments:

Post a Comment