Thursday, March 2, 2023

سہیل مونا صابری ( باعث تکریم ہے یہ بات کوئی صدمہ ہی نہیں )

 غزل

باعثِ تکریم ھے یہ بات کوئی صدمہ ہی نہیں

ایک ترکہءِ قلم ھے اور ترکہ ہی نہیں


ایک بیمارِ محبت کی شفاء کے لیے

نسخہءِ دید سے بہتر کوئی نسخہ ہی نہیں


ایک یہ غم ھے جو ہر وقت میسر ھے مجھے

ایک وہ تم ہو جو میرے ساتھ وابستہ ہی نہیں


جس پے واجب تھا میرے دکھ کا مداوا کرنا

اس بے چارے کو تو میرے گھر کا پتہ ہی نہیں


ہم وہ راہگیرِ وفا ھیں کہ وفا کے سوا ! 

جن کی منزل میں کوئی دوسرا رستہ ہی نہیں 


مجھ کو اس شخص نے قسمت کا دیا ھے طعنہ

جس کو اللہ کے کرشمے پے بھروسہ ہی نہیں


شکوہءِ پیاس نہیں لب پے مگر ارماں ھے

اس کو بھر بھر کے دیا جام جو پیاسہ ہی نہیں


جس کے حصے میں میرے حصے کی بھی خوشیاں آئیں

اس کی خوشیوں میں میرا سھیل حصہ ہی نہیں....


از قلم : سھیل احمد صابری مونا......


No comments:

Post a Comment