آخرت کی عدالت میں پیش ہونے سے پہلے یہ قوانین جان لیجئے-
1- ساری فائلیں اوپن ہوں گی-
ونُخرِجُ لَهُ يَوْمَ القِيامَةِ كِتابا يَلقاهُ مَنْشُورًا•
ترجمہ!!!
"اور بروزِ قیامت ھم اسکے سامنے اسکا نامہ اعمال نکالیں گے- جسے وہ اپنے اوپر کھلا ہوا پا لے گا-"
(سورة بنی إسرائيل-13)
2- سخت نگرانی کی حالت میں پیشی ہوگی-
وَجَاءتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَائِقٌ وَشَهِيدٌ•
ترجمہ!!!
"اور ہر شخص اس طرح آئےگا- کہ اسکے ساتھ ایک لانے والا ہوگا- اور ایک گواہی دینے والا-"
(سورة ق-21)
3- کسی پر کوئی ظلم نہیں ہوگا-
وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ•
ترجمہ!!!
"میں اپنے بندوں پر ذرہ برابر بھی ظلم کرنے والا نہیں ھوں-"
(سورة ق-29)
4- دفاع کے لئے وہاں کوئی وکیل نہ ھوگا-
اقْرَأْ كِتَابَكَ كَفَىٰ بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيبًا•
ترجمہ!!!
"لے! خود ھی اپنی کتاب آپ پڑھ لے- آج تو تو آپ ہی اپنا حساب خود لینے کو کافی ہے-"
(سورة بنی إسرائيل-14)
5- رشوت اور سفارش بالکل نہیں چلے گی-
يَوْمَ لا يَنفَعُ مَالٌ وَلا بَنُونَ•
ترجمہ!!!
"اس دن نہ مال کام آئے گا- نہ اولاد"
(سورة الشعراء-88)
6- ناموں میں کوئی تشابہ نہ ھوگا
وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا•
ترجمہ!!!
"تمھارا رب بھولنے والا نہیں-"
(سورة مريم-64)
7- فیصلہ ہاتھ میں دیا جائے گا-
فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَؤُوا كِتَابِيهْ•
ترجمہ!!!
"سو جسے اسکا نامۂ اعمال اسکے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا- تو وہ کہنے لگے گا- کہ لو میرا نامۂ اعمال پڑھو-"
(سورة الحاقة-19)
8- کوئی غائبانہ فیصلہ نہیں ہوگا-
وَإِنْ كُلٌّ لَمَّا جَمِيعٌ لَدَيْنَا مُحْضَرُونَ•
ترجمہ!!!
"اور سب کے سب ھمارے سامنے حاضر کئے جائیں گے-"
(سورة يس-32)
9- فیصلے میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگی-
مَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ•
ترجمہ!!!
"میرےیہاں فیصلے بدلے نہیں جاتے"
(سورة ق-29)
10- وہاں جھوٹے گواہ نہ ہوں گے-
يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ أَلْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ•
ترجمہ!!!
"جبکہ انکے مقابلے میں انکی زبانیں اور انکے ہاتھ پاؤں انکے اعمال کی گواھی دیں گے-"
(سورة النور-24)
11- ساری فائلیں حاضر ھوں گی-
أحْصَاهُ اللَّهُ وَنَسُوهُ ۚ•
ترجمہ!!!
"جسےاللہ نے شمار رکھا ھے- اور جسے یہ بھول گئے-"
(سورة المجادلة-6)
12- اعمال تولنے کا باریک پیمانہ ھوگا-
وَنَضَعُ الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ لِيَوْمِ الْقِيَامَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا وَإِن كَانَ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ أَتَيْنَا بِهَا وَكَفَىٰ بِنَا حَاسبين•
ترجمہ!!!
"قیامت کے دن ہم درمیان میں لا رکھیں گے- ٹھیک ٹھیک تولنے والے ترازو کو- پھر کسی پر کچھ بھی ظلم نہ کیا جائے گا- اور اگر ایک رائی کے دانے کے برابر بھی عمل ہوگا- ہم اسے لا حاضر کریں گے- اور ہم کافی ہیں- حساب کرنےوالے"
(سورة الأنبياء-47)
یاد رکھیئے:
آخرت کی زندگی کے مقابلے میں دنیا کی زندگی کا دورانیہ ایک منٹ بھی نہیں ہے-
اَللّٰھُمَّ فَقِّھْنِاِْ فِی الدِّیْنِ-
"اے ﷲ! ھمیں دین کی سمجھ عطا فرما-"
آمين
No comments:
Post a Comment