Tuesday, March 7, 2023

نرگس نور کے ساتھ شام ( رپورٹ فریدہ خانم )


 رپورٹ  :    فریدہ خانم   .





" روحِ غزل اور ملتان آرٹس کونسل ادبی بیٹھک کےزیرِ اہتمام ایک شام معروف شاعرہ محترمہ نرگس نور کے نام " .


ملتان آرٹس کونسل اور روح غزل کے تعاون سے لاہور کی اردو و پنجابی کی  بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ محترمہ  نرگس نور صاحبہ کے نام ایک شاندار شام کا اہتمام کیا ،

جس کی  صدارت ملک کے نامور ادیب و شاعر جناب قمر رضا شہزاد صاحب نے فرمائی، جبکہ تلاوت  محترم مونس ہاشمی نے کی ،

محترم دلاور حسین دلاور نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سنائ ،

 معروف ادیب و شاعر جناب محمد جمیل ہاشمی صاحب، اور جناب سلیم قیصر ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل، بطورِ مہمانِ خصوصی موجود تھے ،

سرائیکی وسیب کی جانی مانی شخصیت مہر اجمل خاموش، معروف شاعر راؤ وحید اسد،عرفان فرحت،جناب بشیر ملتانی،محترمہ گل نسرین صاحبہ چئیرپرسن آل پاکستان عالمی ادب اکادمی، بطورِ مہمانِ اعزاز تھے ،

محترم احسان ماہی ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری ملتان عالمی ادب اکادمی،  محترم دلاور حسین دلاور ،امر بلال، فیضان مسعود فیضی ،زیبا نور،سعدیہ رُباب، فیضان احمد فیضی ، محمد وقاص خان ، محمد فہیم راؤ اقبال طاہر، محترمہ ڈاکٹر منال صدیقی ،صدر عالمی ادب اکادمی اشتیاق احمد شاہد و دیگر شعراء کرام نےاپنااپنا کلام سنایا ،

صاحبِ شام محترمہ نرگس نور صاحبہ نے محمد علی باہوش،کرامت علی رکسار اور احسان ماھی کی شفقت کا  خاص طور پہ شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں تاحیات ملتان والوں کی محبت کی مقروض رہوں گی،

بعدازاں اپنے  شاندار کلام سے حاضرین کو نوازا  اور خوب داد حاصل کی ،

صدرِ محفل نے روحِ غزل کی ٹیم کو اس قدر شاندار شام منانے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ  محترمہ نرگس نور صاحبہ کی شاعری آج کے دور کی شاعری ہے.

محترمہ نرگس نور صاحبہ کو 

بعدازاں چئیرمین روحِ غزل محمد علی باہوش اور وائس چئیرمین کرامت علی رکسار صدر روحِ غزل افضل منیر افضل نے آنے والے معزز مہمانانِ گرامی کا دل کی اتھاہ گہرائیوں شکریہ ادا کیا .


No comments:

Post a Comment