عورت کو جو مقام ومرتبہ دین اسلام نے دیا کسی نے نہیں دیا: ناظرہ مسعود صدیقی
چیئرپرسن لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کا خواتین کے عالمی دن پرایوان اقبال میں سیمینار سے خطاب
لاہور (لیڈی رپورٹر)لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل خواتین ونگ کی چیئرپرسن محترمہ ناظرہ مسعود صدیقی نے ایوان اقبال لاہور میں خواتین کے عالمی دن پر منعقدہ ”وجود زن سے کائنات میں رنگ“سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عورت کو جو مقام و مرتبہ، عزت و تکریم اور تحفظ دین اسلام نے دیا وہ دنیا کا اور مذہب نہیں دیتا۔خاتم النبیین حضور نبی کریم ؐ نے عورت کو ذلت اور پستی کی گہرائیوں سے اٹھایااور اسے عظمت و رفعت کے بلند مقام پر فائز فرمایا،مغرب کی یلغار سے متاثر ہونیوالی خواتین کو دیکھنا ہو گا کہ دین اسلام سے قبل عورت کو کیا مقام حاصل تھا، چیئرپرسن محترمہ ناظرہ مسعود صدیقی کا کہنا تھا کہ اسلام کے علاوہ کوئی مذہب نے جس نے اچھی بیوی کو آدھا ایمان قرار دیاہو، جس نے بیواؤں کی عزت کی مسند پر بٹھایا، جس نے عورت کے حسن و جمال نہیں اس کے عورت ہونے کو قابل فخر ٹھہرایاہو، دین اسلام نے عورت کو باپ، بھائی، خاوند اور بیٹے کی صورت میں جو تحفظ فراہم کیا اس کی کسی اور مذہب میں مثال ملنا ناممکن ہے،لہذا ہماری خواتین اگر چاہتی ہیں کہ انہیں دنیا و آخرت میں عزت و تکریم ملے تو پھر یقینا ہمیں امہات المومنین ؓ اور سیدہ کائنات حضرت سیدہ فاطمتہ الزہراہ ؓ کی حیات طیبہ کو اپنا رول ماڈل بنانا ہوگا،ایوان اقبال میں منعقدہ سیمینار سے محترمہ مہناز رفیع، محترمہ رضیہ نسیم، محترمہ عارفہ افتخار، محترمہ سیدہ طاہرہ ندیم، محترمہ سیدہ روبینہ عامر، محترمہ سیدہ سعدیہ بخاری، محترمہ فوزیہ، محترمہ رضیہ آصف سمیت لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن خواتین ونگ کی عہدیداران نے بھی خطاب کرتے ہوئے خواتین کو دنیاو آخرت میں کامیابی کیلئے اپنی زندگیاں دین اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے پر زور دیا۔اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔
No comments:
Post a Comment