Wednesday, March 8, 2023

ایک منٹ میں ایک لاکھ پودا شجر کاری مہم کا آغاز

 رپورٹ : زاہد کاظمی 


حکومت پنجاب کے کلین انیڈ گرین شجرکاری مہم پروگرام کے تحت چھانگا مانگا جنگل میں  رضا فاونڈیشن بحالی معذوراں پھولنگر کے وفد نے بھرپور طریقے سے شجرکاری مہم میں حصہ لیا 


حکومت پنجاب کے کلین انیڈ گرین شجرکاری مہم پروگرام کے تحت چھانگا مانگا جنگل میں  رضا فاونڈیشن بحالی معذوراں پھولنگر کے وفد نے بھرپور طریقے سے شجرکاری مہم میں حصہ لیا رضافاونڈیشن بحالی معذوراں پھولنگر کے وفد نے صدر سید زاہد علی کاظمی کی قیادت میں حکومت پنجاب کے کلین انیڈ گرین شجرکاری مہم پروگرام کے تحت چھانگا مانگا جنگل میں بھرپور طریقے سے شجرکاری مہم میں حصہ لیا وفد میں شامل محمد اکرم اور محمد ارسلان و دیگر شامل تھے شجرکاری مہم کے تحت 100 ایکڑ زمین پر ایک منٹ کے قلیل وقت میں ایک لاکھ پودے لگا کر ریکاڈ قاٸم کر دیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر پتوکی غلام مصطفےٰ  کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر قصور اکبر رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر  سوشل ویلفیر چونیاں مبارک علی خاں  چودھری افتخار احمد طوراور محمد وقاص سمیت دیگر ضلعی افسران اور سکول اساتذہ  طلبہ و طالبات اور مختلف سماجی تنظیموں کے رضاکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصورمحمد ارشد بھٹی کا کہنا تھا کہ چھانگا مانگا جنگل میں ایک منٹ کے قلیل وقت میں ایک لاکھ پودا لگا کر ریکاڈ قاٸم کیا گیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر پتوکی غلام مصطفی نے بھی ایک بیان میں کہا کے شجر کاری مہم سے جنگل کے حسن میں مزید اضافہ ہو گا اس موقع پر رضا فاؤنڈیشن بحالی معذوراں پھولنگر کے صدر سید زاہد علی کاظمی نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ چھانگا مانگا جنگل ہمارا تاریخی ورثہ ہے یہ ایک بین الاقوامی حیثیت کا حامل ہے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چونیاں مبارک علی خان نے بھی بیان میں کہا کہ شجرکاری مہم ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے میں مدد گار ثابت ہو گی رضا فاؤنڈیشن بحالی معذوراں پھولنگر  کے وفد میں شامل محمد اکرم اور محمد ارسلان نے بھی مزید کہا کہ پودے ہماری آنے والی نسلوں کے لئے قیمتی اثاثہ ہیں رضا فاؤنڈیشن بحالی معذوراں پھولنگر نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری اپنے گھروں زمینوں اور دفاتر وغیرہ میں شجر کاری کر کے حکومت کا ساتھ دیں اور اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائیں اور اس کی نگہداشت بھی کریں


No comments:

Post a Comment