رپورٹ : فریدہ خانم .
" نائس میڈیکل سنٹر کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد " .
مر.یضوں کے طبی معائنہ کے ساتھ ساتھ لیبارٹری ٹیسٹ و مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
نائس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام قائم نائس میڈیکل سینٹر کے زیر اہتمام ماہانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں مریضوں کی ایک بڑی تعداد کو مفت طبی سہولیات فراہم کیں۔فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کوفراہم کردہ علاج معالجے کی سہولیات میں میڈیکل چیک اپ , ٹیسٹنگ , اور مفت ادویات بھی شامل تھیں ۔
اس موقع پرنائس کی بانی و چیف آپریٹنگ آفیسر سائرہ اقبال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کوششوں کے باوجود ابھی بھی ہمارے ملک کی کثیر تعداد علاج معالجے کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔ مزید برآں مہنگائی اور معاشی مشکلات کی وجہ سے بھی عوام علاج معالجے کی سہولیات حاصل کرنے سے قاصر ہیں، اس لئے فری میڈیکل کیمپ ایسے مریضوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ نائس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام نائس میڈیکل سنٹر میں ہر ماہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی فلاحی خدمات کے ذریعے غریب اور نادار طبقے کو مفت میڈیکل سہولیات فراہم کرتے رہیں گے ۔
میڈیکل کیمپ کے اختتام پر میڈیکل سنٹر کی ٹیم میں ان کی ان تھک خدمات پر سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
No comments:
Post a Comment