رپورٹ : میاں یاسین درانی
"انتخابی اجلاس و امین ٹیسٹ انجمن طلباء اسلام ضلع
قصور
تفصیلات کے مطابق سابق ضلعی ناظم ATIقصور مہر کاشف مصطفائی کی نظامت میں پریس کلب رجسٹرڈ پتوکی میں ضلعی انتخابی اجلاس و امین ٹیسٹ منعقد ہوئے انجمن طلباء اسلام کے ابھرتے ہوئے درخشندہ ستاروں کا امین ٹیسٹ لیا گیا پروگرام کی صدارت ناظم پنجاب شمالی طارق محمود رانجھا نے کی ساتھ ہی ساتھ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شاہد اسلام بھٹہ مہمان خصوصی کے طور پہ مدعو تھے تلاوت قرآن کریم سے پروگرام کا آغاز ہوا پروگرام میں ضلع بھر کے امنا نے بھرپور شرکت کی بعد از تلاوت و نعت انتخابی سیشن کا آغاز ہوا ووٹنگ کے نتیجہ میں کثرت رائے سے حافظ عدنان شوکت ضلع ناظم قصور اور ڈاکٹر منیر حسین مصطفائی جنرل سیکرٹری ضلع قصور منتخب ہوئے
اس موقع پر رفیق انجمن حافظ سرفراز صدیق نے ضلعی کابینہ سے ہر قسم کے غیر مشروط مالی تعاون کا عہد کیا مجاہد انجمن احمد یار مصطفائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن طلباء اسلام خالصتاً عشق رسول صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے فروغ کی تنظیم ہے اس پرفتن دور میں جہاں نوجوان اپنی زندگی میں غیر شرعی رنگینیاں منانے میں مصروف ہیں وہیں انجمن طلباء اسلام کا مقصد انہیں راہ ہدائیت پر لاکر اسوہ رسول پر چلانا ہے تمام ناظرین نے ان کی آواز پر لبیک کہا آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور انجمن طلباء اسلام کی سربلندی کے لیے دعا خیر کی گئی ساتھ ہی ساتھ جواں نسل کے پرجوش نعروں سیدی مرشدی یانبی یانبی سے فضا گونج اٹھی دیکھنے والی ہر آنکھ عش عش کر اٹھی ۔
No comments:
Post a Comment