تحریر
شاہدرشید
کل کسی نے نہیں دیکھا جو آج ہے وہی ہے کل کو کیا ہونا ہے یہ ہم نہیں جانتے ہمیں یہ نہیں پتہ کل ہم نے دنیا میں ہونا بھی ہے کہ نہیں یہاں تک کہ ہمیں اگلے منٹ کا نہیں پتہ کہ کیا ہونا ہے میں نے دیکھا ہے انسان بہت کچھ سوچتا ہے انسان بہت بڑے بڑے منصوبے بناتا ہے لیکن ہوتا وہی ہے جو اللہ چاہتا ہے میں نے ایسے لوگ دیکھے ہیں جن کی شادی اگلے دن ہونی ہوتی ہے اور وہ موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جو نیا گھر بناتے ہیں لیکن انکو وہاں جانا نصیب نہیں ہوتا ایک مثال ترکی کے زلزلے کی دینا چاہوں گا ترکی زلزلے نے کچھ منٹ میں سب کچھ
ہی بدل کے رکھ دیا انسان کل کی فکر میں اپنا آج خراب کر رہا ہے میں یہاں ایک اور مثال دوں گا باغ کوئی لگاتا ہے اور کھاتا کوئی ہے ہمیں کل کی فکر میں نہیں پڑنا چاہیے بلکہ اپنے آج کو مزید بہتر بنانا چاہیے کل کی فکر میں اپنی آج کی خوشی خراب نہیں کرنی چاہیے جو آج ہے اس پر گزارا کرنا چاہیے کیونکہ کل کی فکر خُدا کرتا ہے۔ خدا پر ایمان رکھیں اور اپنے آج کے بارے میں سوچیں اور اپنے قیمتی وقت میں سے خدا کو بھی وقت دیں اپنے آج کو اچھے انداز سے جیئں جس نے آج بہتر بنایا ہے وہ کل بھی بہتر ہی بنائے گا اس ذات سے مانگتے رہنا چاہیے وہ ایسے ایسے رستے نکال دیتا ہے جسکا انسان سوچ بھی نہیں سکتا
No comments:
Post a Comment