Saturday, February 18, 2023

وفا ڈھونڈنا مشکل


 


تحریر 


شاہدرشید


وفا کا احساس سے بہت گہرا تعلق ہے وفا وہی کرتا ہے جو احساس رکھتا ہے جو قدر کرنا جانتا ہے میں نے دیکھا ہے ہم اکثر دوسروں میں  وفا ڈھونڈتے رہتے ہیں اور ناکام ہو جاتے ہیں اسکی اہم وجہ یہ ہے ہم غلط لوگوں میں وفا ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں اسی طرح آگر اسکا دوسرا پہلو دیکھیں  تو ہم غلط لوگوں کے ساتھ وفا کرنے بیٹھ جاتے ہیں ہم احساس دکھاتے ہیں قدر کرتے ہیں بدلے میں ہمیں کچھ حاصل نہیں ہوتا کچھ لوگ ہمیں یہ ظاہر کراتے ہیں کہ وہ بہت وفادار ہیں لیکن وہ وفادار نہیں ہوتے بلکہ وہ ہمیں استعمال کر رہے ہوتے ہیں وہ اپنی ضرورت پوری کر رہے ہوتے ہیں جب ضرورت پوری ہو جاتی ہے تو ہمیں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں ایک انسان دوسرے انسان سے مانوس نہیں ہوتا بلکہ ایک جانور ایک پرندہ انسان سے مانوس ہو جاتا ہے جیسے بلی ،کتا یا کوئی کبوتر  وغیرہ ایک انسان دوسرے انسان کو چھوڑ جاتا ہے اور اسے بھول جاتا ہے چاہے اسکے ساتھ اچھا  ٹائم ہی  کیوں نہ گزرا ہو لیکن ایک جانور انسان کو نہیں چھوڑتا آپ اپنے گھر میں  کتا پال لو وہ آپ کو کبھی نہیں چھوڑے گا  گھر میں بلی پال لو وہ اس گھر کی ہو کر ہی رہ جائے گی میں نے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ کئی برس گزار دیتے ہیں اور پھر آسانی سے الگ ہو جاتے ہیں اور ان کو الگ ہونے کا کوئی غم نہیں ہوتا اتنے سال اکھٹا رہنے کے باوجود وہ ایک دوسرے سے مانوس نہیں ہوئے انکا آپس میں اچھا ٹائم بھی تو گزرا ہو گا یہ احساس ہی ہے جو انسان کو انسان سے جوڑے رکھتا ہے جب تک انسان کے اندر احساس زندہ  ہے انسان  وفا  کرتا ہے جب انسان کے اندر  احساس ختم ہو جاتا ہے تو انسان  وفا کرنا چھوڑ دیتا ہے

No comments:

Post a Comment