اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ *درود و سلام کی کثرت کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے*۔۔۔ باقی دنوں میں فرشتے درود و سلام رجسٹر میں باقائدہ لکھ کر پیش کرتے ہیں اور جمعرات کی عصر سے جمعہ کی عصر تک پیارے *آقا ﷺ* درود و سلام خود سماعت فرماتے ہیں اور جواب بھی عنایت فرماتے ہیں (سبحان اللّه) یہ ہے کرم کی انتہا ہم امتیوں پر 🙏🏻🥺 اللّه پاک ہمیں ہر لمحہ درود و سلام کو زبانوں کا ورد بنانے کی توفیق عطاء فرمائیں 🤲🏻 کوشش کریں عصر کی نماز کے بعد خاص بیٹھ کر اہتمام کے ساتھ درود پاک پڑھیں اور ساتھ اعتکاف کی نیت بھی کر لیں اور باقی روٹین کے کاموں کی ساتھ ساتھ درود پڑھتے رہیں اور عشاء پڑھتے وقت وتر چھوڑ کر سو جائیں اور تہجد کا جمعہ کی رات خاص اہتمام کرتے ہوئے چھوڑے ہوئے وتر پڑھیں ساتھ توفیق کے مطابق نوافل تسبیحات وظائف تلاوت کریں ایسے آپ کی ساری رات عبادت میں گزرے گی اور اعتکاف کی نیت کا ثواب الگ لیکن اس نیت کے ساتھ کوشش کریں آپ کا وقت غیر ضروری کاموں میں صرف نا ہو۔ اور فجر کے بعد سے عصر تک بھی باقی ضروری کاموں کے ساتھ ساتھ توجہ اور زبان پے درود اور ذکر رہے۔۔۔اللّه پاک ہمیں ہماری نیک نیتوں کا بیحد اجر و ثواب عطاء فرمائیں اور ہماری کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں آمین
جزاکم اللّه
طالبِ دعا
حسنہ نور

No comments:
Post a Comment