پتوکی ( یاسین یاس ) عرس بابا عباس حسین شاہ کاظمی کے موقع مجلس شاہ عباس کا 30 واں سالانہ کل پنجاب مشاعرہ جناح حال پتوکی میں زیر صدارت میاں اکرم سلیم اکرم منعقد ہوا مہمانان خصوصی محبوب سرمد، صابر میراں،زاہد صدیقی ، غلام شبیر خاکی،اسلم شوق،خالد یوسفی،محترمہ نرگس نور تھے ۔ نقابت کے فرائض افضل جٹ اور مختار چوہدری نے سر انجام دیئے ۔ تلاوت قرآن مجید اور نعت کی سعادت بالترتیب اسلم شوق ،شوکت نوشاہی ،اور بوٹا قصوری کے حصے میں آئی منقبت کے دور میں منظم حسین تصور ، شوکت نوشاہی ، روبن خیالی ، نزیر نذر ، محسن شکوری،اور صابر میراں نے کلام پیش کیا۔ جبکہ غزل کے دورمیں حکیم اسد منظور ، اسلم ملنگ ، مںبین آتش ، عرفان فانی ، شاکر جتوئی ، فقیر بخت ، شعیب خیالی ، میاں ولید، عین علی ساحر ، لیاقت کنول ، ریاض خلجی، ارسلان صادق ایڈووکیٹ ، فریاد عاصم ، خادم علی انجم ، ایم وائی شاہد ، مشتاق قمر ، آصف عارف ، ظفر اقبال عاصم ، مزمل زائر ، یسین یاس ، اشتیاق اثر ، آصف سندھو ، ارشاد ملک، خالد انجم ڈوگر ، آصف جٹ ، ملک مختار احمد، محمد منشا طاہر ، طاہر نعیم ، اور ندیم عباس نے اپنا اپنا کلام پیش کیا آخری مرحلہ میں صدر مجلس ھذا ملک شوکت نوشاہی نے ملک لیاقت علی کنول کو ادبی فوٹو گرافر مشتاق قمر کو ادبی سیوک اور اسلم شوق کو شاعری پر شاہ عباس ایوارڈ 2024 جاری کئے۔اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی اور حاضرین کیلئے ملک شوکت نوشاہی صدر مجلس ھذا نے دعائے خیر کی ۔
No comments:
Post a Comment