رپورٹ : فریدہ خانم .
" دار ارقم سکول میں سالانہ تقریب کا انعقاد " .
دو مارچ دو ہزار تئیس میں " دار ارقم سکول " , بشیر ایونیو 1' راۓ ونڈ روڈ' لاہور میں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا. تقریب ہذا میں میاں ساجد علی چیئرمین علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا. میاں ساجد علی نے ڈاکٹر بشیر مغل ڈاریکٹر دار ارقم سکول کے ہمراہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں میں اسناد و شیلڈز تقسیم کیں. اس موقع پر اپنے خطاب میں میاں ساجد علی نے علامہ اقبال رح کی شخصیت اور بچوں میں ان کی فکر اجاگر کرنے پر روشنی ڈالی. انہوں نے بچوں کو " اقبال کا شاہین " کہا اور یہ امید ظاہر کی کہ بچے اقبال کی فکر کو اپناتے ہوۓ عملی طور پر آگے بڑھیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنے کردار ادا کریں . محترم ڈاکٹر بشیر مغل نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوۓ کہا کہ آج کے بچے ہمارا مستقبل ہیں, ان کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہمارا سکول ان کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ دار ارقم سکول کی تمام شاخوں میں قرآن پاک کی تعلیم ایک اہم جزو ہے. اس تقریب میں بچوں نے بڑے شوق سے ٹیبلو اور دیگر سرگرمیاں بھی پیش کیں .
No comments:
Post a Comment