Saturday, March 4, 2023

رپورٹ : فریدہ خانم ( سیکنڈ ملت ٹریکٹر انڈر ایٹین گرلز باکسنگ ٹورنامنٹ

 رپورٹ  :  فریدہ خانم  .





" سیکنڈ ملت ٹریکٹر انڈر ایٹین گرلز باکسنگ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد " .




 بچوں کو معاشرتی برائیوں سے بچانا ہے تو انھیں کھیلوں کی جانب مبذول کرنا ہو گا , اس جزبے اور مقصد کے تحت سیکنڈ ملت ٹریکٹر میں  اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکیوں کے باکسنگ مارشل اکیڈمی میں ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا  ,  تقریب میں ملت ٹریکٹر کے محترم عطاء الاحسان اور صدر باکسنگ فیڈریشن کے ریٹائرڈ کیپٹن محترم مدثر ریاض نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی,  سینیئر صحافی وقاص غوری نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی, سپورٹس ہمیشہ بچوں کی ذہنی نشو و نما کا ذریعہ رہی ہے ,ملت ٹریکٹر نے ہمیشہ سپورٹس کے مقابلے ترجیحی بنیادوں پر کرائے ہیں,  اس موقع پر جناب عطاالاحسان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملت ٹریکٹر کمرشل آرگنائزیشن ہے , تاہم ملت یہ ٹورنامنٹ اس لئے آرگنائز کر رہا ہے,  تاکہ ہماری نوجوان نسل بھر پور طریقے سے آگے آئیں .

صحافی وقاص غوری نے کہا کہ یہ ملت ٹریکٹر کی جانب سے ایک اچھا ایونٹ ہوا ہے ,  خاص طور پر بچے بہت دلجمعی سے مقابلہ کر رہے ہیں,  اس سے بچوں میں مقابلہ کرنے کا اسپرٹ آتا ہے اور یہ ایک صحت مند سرگرمی ہے , ایسی سرگرمیوں کو جاری رہنا چاہیے. 

اس مقابلے میں پاکستان کی پہچان اور فخر محترمہ بانو بٹ بھی اپنے استاد محترم کے ساتھ موجود تھیں. استاد محترم جناب الطاف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ جس نے عزت دی , ہم نے تو بس محنت کی ہے , ہماری بچی کو پہلی بار موقع ملا,  کیونکہ یہاں پر اسپانسرز کا مسئلہ ہے,  ہم اسپانسر محترم عابد جہانگیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ یہ بچی پہلی بار باہر گئ, جبکہ وہاں باسٹھ ایسے ممالک آئے تھے , جو کہ دس سال سے مقابلہ کرتے آ رہے ہیں,  پاکستانی تاریخ میں یہ بچی پہلی بار برانز میڈل جیت کر آئ .

اس موقع پر محترمہ بانو بٹ نے بہت جوش اور خوشی سے بتایا کہ الحمداللہ مجھے باہر جا کر کھیلنا بہت اچھا لگا,  اپنے اسپانسر کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ جنھوں نے مجھ پر اور میرے کوچ پر اعتبار کیا,  یہ میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے اور یہ پہلی بار کسی خاتون نے جیتا ہے , اس بار برانز میڈل لیا ہے , اگلی بار گولڈ میڈل لے کر واپس آوں گی.

اس تقریب کی میڈیا کوریج کا اہتمام " لاہور رنگ " کی اینکر پرسن  محترمہ زبیدہ انور خان نے کیا.

حاضرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پسندیدگی کا اظہار کیا .


No comments:

Post a Comment