کتنا ہی حسین اتفاق ہوا آج کے پیارے لاڈلے دن 27 رجب جب عیدِ مصطفیٰ ﷺ بھی ہے اور ساتھ ہی ہم منہاج والوں کے گھر کے سربراہ ہمارے مربی شیخ و مرشد کا جنم دن بھی ☺️ اور مجھ نا چیز کو بھی یہ اعزاز حاصل کہ میں ایسے شخص کے عہد میں زندہ ہوں جس نے اس پر فتن اور فرقہ پرست دور میں ہمیں ایک ایسا گھر دے دیا جو صرف عقیدتوں اور محبتوں سے بھرا ہے جہاں اللّه اور اسکے حبیب سے ہی نہیں بلکہ اللّه پاک کے لگاۓ باغ میں ہر پھول سے عشق کرنا سکھایا جاتا جاتا ہے۔جہاں مقابلے بازی نہیں سکھائی جاتی نا مرتبے منتخب کیئے جاتے بس یہی بتایا جاتا کہ ہم اہلِ محبت ہیں ،اہلِ عشق ہیں ،اہلِ عقیدت ہیں اور ہمارا کام بس محبت کرنا ہے ناکہ کم یا زیادہ کا تعین کرنا۔ اور ایک اسی بات نے مجھے کبھی کہی جانے نا دیا۔۔۔آج میں جو کچھ بھی ہوں جس قابل ہوں جو عقیدتیں محبتیں پھولوں کی صورت میرے دامن میں موجود ہیں وہ سب اسی در کا فیض ہے اور اللّه کا خاص کرم اور پیارے آقا ﷺ کی خاص نظر کہ انہوں نے مجھ گنہگار کو اس دور میں بھی یہ سنگت اور صحبت عطاء کی ہوئی جس کے شاید میں قابل بھی نا تھی۔بیشک اللّه پاک کا ہاتھ جماعت پر ہوتا ہے اور مجھے بھی یہ فخر حاصل ہے کہ میں ایک جماعت ایک قافلے کے ساتھ موجود ہوں جسکی منزل اللّه پاک انکے حبیب اور قرآن ہے الحمد للہ۔۔۔اللّه پاک یہ کرم یہ فیض یہ عقیدتیں محبتیں یہ نیک سنگتیں صحبتیں ہمیشہ سلامت رکھیں ، اللّه پاک یہ در یہ گھر اور اس گھر کے سربراہ کو ہمیشہ سلامت رکھیں یہ دینی تعلق ہمیشہ قائم رہے اور جو دینِ اسلام اور علم کی خیرات ہم فقیروں کو اس پیارے شخص کے وسیلے سے مل رہی ہے یہ تا قیامت ایسے ہی ملتی رہے آمین اللّه پاک ہمارے شیخ کو صحت سلامتی والی لمبی عمر سے نوازیں اور وہ اللّه کے دین، قرآن کے علم اور حضور سے عشق کی دولت سے ہمیں نوازتے رہیں آمین۔۔۔
میں آج کے دن میں دل سے اس پیاری شخصیت کو انکی دینِ اسلام کے لیئے کی گئیں اب تک کی تمام کوششوں اور کاوشوں کو سلام پیش کرتی ہوں اور جو ایک قلبی و روحانی تعلق ہم نوجوانوں کا اس پر فتن دور میں اللّه اور انکے حبیب ﷺ اور خاص درود و سلام کے ساتھ جوڑ چکے ہیں ان احسانات کا بدلہ اور اجر روزِ آخرت آپ کو ایسا عطاء ہوگا کہ تب بھی ساری دنیا رشک کرے گی انشاء اللّه
میں تیرے عہد میں زندہ ہوں یہ پہچان مجھے
میری نسلوں میں حوالوں کے لیئے کافی ہے ❤
حسنہ نور
19 فروری 2023
#HappyBirthDay
#DoctorMuhammadTahirUlQadri
No comments:
Post a Comment