Friday, February 17, 2023

جڑانوالہ ادبی فورم اور بسم اللہ آرٹ گروپ کے اشتراک سے بسم اللہ ڈے اور مشاعرہ





رپورٹ : ریاض احمد خیلجی

 جڑانوالا میں بسم اللہ آرٹ گروپ اور جڑانوالا ادبی فورم کے اشتراک سے چودہ فروری کو بسم اللہ ڈے کے طور پر منائے جانے کے موقع پر ایک خوبصورت محفل مشاعرہ کا اهتمام گیا گیا پروگرام کی صدرت فیصل آباد سے تشریف لائے ہوئے ملک کے نامور شاعر جناب ارشد عزیز نے کی جبکہ مہمان خصوصی متعدد پنجابی کتب کے مصنف جناب محبوب سرمد  تھے ننكانه صاحب سے تشریف لائے ہوئے بزرگ شاعر جناب عبدالرؤف نبی پوری کی آمد نے پروگرام کو مزید چار چاند لگا دیے۔شہر کے نامور ادیب سید وقار حیدر شاہ جناب اعجاز احسن اور زاہد علی زاہد  بھی سٹیج کی زینت بنے 

نقابت کی ذمہ داری صدر جرانوالہ ادبی فورم ریاض احمد خلجی صاحب نے نبهائی تلاوت کا شرف محمد رمضان سیفی نے حاصل کیا جبکہ  نعت فیصل رضا اسدی  کی خوبصورت آواز میں سنی گئی 

پروگرام میں کھرڑیانوالا روڈاله منڈی ستیانہ گوجرہ کڑیال اور تحصیل جڑانوالا کے قرب و جوار سے  شعرا کرام نے شرکت کی

ڈاکٹر عارف محمود عارف امانت علی زبیری محمد صدیق حیرت مرزا الطاف عاجز ظفر اقبال خاموش مستنصر شوق عثمان علی حازم صدقین بزمی حنیف کھوکھر مسعود رانجھا ارسلان صادق محسن اعجاز سییفی اور  احسان سیلانی  نے نے اپنا خوبصورت کلام پیش کر کے خوب داد و تحسین حاصل کی صدر محفل ارشد عزیز کے کلام پر  سننے والوں نے بہت پسندیدگی کا ااظہار کیا مہمان خصوصی محبوب سرمد کی نظم "ہونی دا گھیرا "سبھی کی خاص توجہ کا مرکز رہی 

محمد رفیق کمبوہ اور تنویر رضا صاحب نے مہانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا کھانے کے بعد دعا سے اس یاد گار پروگرام کا اختتام ہوا

No comments:

Post a Comment